ڈالر مہنگا ہونے سے ترقیاتی منصوبوں کی لاگت میں اضافہ

ملک میں ڈالر مہنگا ہونے سے ترقیاتی منصوبوں کی لاگت میں 9 کھرب 45 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈالر کی قدر میں اضافے اور تکنیکی خامیوں سے 134ترقیاتی منصوبوں کی لاگت میں اضافہ ہوا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

وزارت آبی وسائل کے 22ترقیاتی منصوبوں کی لاگت میں 648ارب21کروڑ روپے، این ایچ اے کے منصوبوں کی لاگت میں135ارب38کروڑ روپے، ایوی ایشن ڈویژن کے منصوبوں کی لاگت میں15 ارب12کروڑ روپے، امور کشمیر و گلگت بلتستان منصوبوں کی لاگت میں14ارب 92کروڑ کا اضافہ ہوا۔

گوادر ایئر پورٹ کی لاگت میں14 ارب 57کروڑ روپے، گولن گو ل ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی لاگت میں22ارب 4کروڑ، پاکستان ریلوے کے انجن خریداری منصوبے پر 32ارب 79کروڑ اور کیال کھاوڑ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ خیبرپختونخواہ پر 19ارب 1کروڑ روپے اضافہ ہوگا۔

دستاویزات کے مطابق پاکستان ریلوے کے منصوبوں پر57 ارب، نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی لاگت میں 389ارب، کچی کینال منصوبے پر 49ارب 14کروڑ ،منگلا ڈیم توسیع منصوبے میں34ارب 30کروڑ روپے اضافی لاگت آئیگی ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top