چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ نے بلڈنگ پلان کی منظوری کے عمل کو تیز اور موثر بنانے کا فیصلہ کر لیا

چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ نے غیرقانونی تعمیرات کو روکنے کیلئے بلڈنگ پلان جلد منظورکرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اس سے قبل نقشوں کی منظوری کے عمل میں کافی وقت لگتا تھا اور خواہ مخواہ کے تاخیری حربے استعمال کیے جاتے تھے جس کے باعث لوگ نقشے پاس کروانے کی بجائے شعبہ بلڈنگ کنٹرول کے عملہ سے مک مکا کر کےنقشوں کی منطوری کت بغیر ہی تعمیرات کو ترجیح دیتے تھے جس سے جہاں ماضی میں ادارے کو بلڈنگ پلان فیسوں کی مد میں ماہانہ لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا وہاں غیرقانونی تعمیرات میں اضافہ ہوا ، ذرائع کے مطابق موجودہ کینٹ بورڈ انتظامیہ نے شہریوں کی طرف سے جمع کروائے گئے بلڈنگ پلان کو جلد پراسس کرنے کے ساتھ ان پر اعتراضات جلد مالکان جائیداد سے دور کروانے پر زور دیا جاتا ہے تاکہ جلد نقشے کمیٹی میں جانے کے بعد بورڈ میٹنگ میں آسکیں ، اس سے جہاں شہریوں کی طرف سے زیادہ سے زیادہ بلڈنگ پلان کی منظوری لینے کی طرف راغب کیا جاسکے گا وہاں غیرقانونی تعمیرات کو روکنے میں بھی مدد مل سکے گی، اس عمل سے رہائشی و کمرشل فیسوں کی مد میں بھی ادارے کو سالانہ کروڑوں روپے ملیں گے ۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top