اسلام آباد: پاکستان ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن ورلڈ ٹورزم ڈےکی مناسبت سے 27ستمبر کو ٹورزم گالا کا اہتمام کریگی۔
یونائٹیڈ نیشنز ورلڈ ٹورزم آرگنائزیشن ہر سال ثقافتی، سماجی، سیاسی اور معاشی اقدار کی فروغ کے لیئے یہ دن مناتی ہے۔
"ٹورزم اور جابز: اچھا مستقبل سب کے لیئے” اس سال کا تھیم ہے۔
پی ٹی ڈی سی کے مینجر مارکیٹنگ اور پروموشن بابر ملک نے میڈیا کو بتایا کہ ادارے نے اسلام آباد میں پانچ بڑے ایونٹس کا اہتمام کیا ہے تا کہ پاکستان میں ٹورزم کے مواقعوں کو انٹرنیشنل سطح پر اجاگر کیا جا سکے۔
اس موقع پر سیمینارز، کانفرنسزاور ریلیاں کرائی جائینگی تاکہ ایک مشترکہ اور قابل عمل لائحہ عمل ترتیب دیا جا سکے۔ علاوہ ازیں، پسماندہ علاقوں کے سکول کے بچوں کو اسلام آباد کی مختلف جگہوں کی سیر کرائی جائیگی۔
اس ضمن میں پی ٹی ڈی سی کی بسیں ان بچوں کو اپنی جگہوں سے پک کریں گی اور پاکستان مونیومنٹ، فیصل مسجد، اور پارکس سمیت مختلف مقامات کی سیر کرائے گی۔
اس کے ساتھ ساتھ کارپوریشن پاکستان ایڈونچر کلب کے اشتراک سے دامن کوہ میں "راک کلائمبنگ” کا اہتمام کریگی جس میں 60سے زیادہ بچوں کی شمولیت متوقع ہے۔