پاکستان کی چار جامعات دنیا کی ٹاپ 1000جامعات میں جگہ بنا چکی ھیں، اور چاروں وفاقی دارالحکومت کی یونیورسٹیاں ہیں۔ ان جامعات میں قائد اعظم یونیورسٹی، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی، کومسیٹس یونیورسٹی اور نیشنل یونیورسٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شامل ہیں۔
ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی طرف سے جاری کی گئی رینکنگ کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی بدستور پہلے جبکہ کیمبرج یونیورسٹی ایک درجہ تنزلی سے تیسرے نمبر پر آگیا ھے۔
ویسے تو پاکستان کی کل سات جامعات پہلی 1000میں جگہ بنا سکیں، اسلام آباد کے لیئے ایک اعزاز ہے کہ اسکی چار یونیورسٹیاں اس فہرست میں شامل ہیں۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایچ ای سی کو پہلے ہی تعلیم کے بجٹ میں 45% تک کی کمی کا سامنا ہے جس سے کوئی خاطر خواہ معیار قائم رکھنا مشکل ہوگا۔ ان خدشات کا اظہارایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر بنوری پہلے ہی کر چکے ہیں۔ غور طلب بات یہ ہے کہ تعلیمی بجٹ میں مزید کمی سے پاکستان خطے میں تعلیم پر کم خرچ کرنے والے ممالک کی فہرست میں سب سے نیچے ہے۔
اسلام آباد کی چاروں جامعات تعلیمی میعار اور جدیدیت کے حوالے سے تیزی سے ابھر رہی ہیں۔ مناسب انتظام اور بجٹ سے ان کی کارکردگی مزید بہتر بنائی جا سکتی ہے۔