وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی زلفی بُخاری نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ہاؤسنگ سکیم کا افتتاح کردیا

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سید ذوالفقار عباس بخاری نے پیر کو اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف) ویلی زون فائیو میں ‘کنٹری ہومز اینڈ لگژری اپارٹمنٹس’ کا افتتاح کردیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ اس سکیم میں 200 ولاز شامل ہیں جن کو چار مرحلوں میں تعمیر کیا جائے گا اور اس سے بیرون ملک مقیم افراد کو بین الاقوامی رہائش کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں او پی ایف نے جلد منصوبے کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے 50 ولاز کی تعمیر شروع کردی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک گھر کی قیمت 27.7 ملین ہے اور دو سال کے آسان اقساط پلان سے اس کا فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔

زلفی بُخاری نے کہا کہ کنٹری ہومز اینڈ لگژری اپارٹمنٹس اسکیم میں پارکس، ریسٹورنٹس، کمرشل پلازہ، اسکولز، مساجد اور کالج شامل ہوں گے۔ علاقے میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو پہلے ہی یقینی بنایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے او پی ایف میں غیر قانونی قبضے سے 102 کنال بازیافت کرکے قبضہ الاٹیز کو منتقل کردیا ہے۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago