پنجاب: یاسمین لاری، پاکستان کی پہلی سند یافتہ خاتون آرکیٹیکٹ، سیلاب سے متاثرہ جنوب مشرقی پاکستان میں ایک پائیدار ہاؤسنگ پروجیکٹ کی قیادت کر رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یاسمین لاری کی این جی او، ہیریٹیج فاؤنڈیشن آف پاکستان، صوبہ سندھ میں پہلے ہی مقامی طور پر حاصل کردہ مٹیریل جیسا کہ چونے، مٹی اور بانس کا استعمال کرتے ہوئے تقریباً 1,000 کم لاگت پر مبنی اور ماحول دوست گھر بنا چکی ہیں۔ نیز مکانات تباہی سے ممکنہ بچاؤ، ماحول دوست، کھڑے ہونے میں آسان، اور شدید موسم کو برداشت کرنے کے قابل بنائے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں، یاسمین لاری کے طریقہ کار میں یوٹیوب پر ورکشاپس اور ٹیوٹوریلز کے ذریعے گاؤں والوں کو اپنے گھر بنانے کی تعلیم دینا شامل ہے۔ یہ مکانات 87امریکی ڈالر سے کم میں بنائے جاسکتے ہیں۔ اور آسانی سے مرمت اور تبدیل کیے جاسکتے ہیں۔
سندھ پیپلز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن یاسمین لاری کے پائیدار طریقوں کو اپنے کام میں شامل کرنے پر غور کر رہی ہے۔ مزید یہ کہ لاری کا نقطہ نظر توجہ حاصل کر رہا ہے۔ اور اسے حال ہی میں رائل انسٹی ٹیوٹ آف برٹش آرکیٹیکٹس کی جانب سے اس کے ریلیف آرکیٹیکچر پر 2023 کے رائل گولڈ میڈل سے نوازا گیا ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔