Graana News

سیلاب زدہ علاقوں میں کسانوں کو ورلڈ بینک کا 9 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا عطیہ

ورلڈ بینک نے سیلاب زدہ علاقوں میں زرعی زمین کی ازسرِنو آبادکاری کے لیے کسانوں کو 9 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی رقم دینے پر رضامندی ظاہر کر دی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

حکام کے مطابق ورلڈ بینک یہ رقم لوکسٹ ایمرجنسی اینڈ فوڈ سیکیورٹی پروجیکٹ میں سے کسانوں کو ادا کرے گا۔ پراجیکٹ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے حکام کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک نے حکومت کو مذکورہ پروگرام کے تحت 20 کروڑ ڈالر کا قرضہ فراہم کیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ پروجیکٹ اصل میں ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں میں ٹڈی دل کے حملے پر قابو پانے اور اس کو کم کرنے کے لیے شروع کیا گیا تھا۔ تاہم، پروجیکٹ کے آغاز سے قبل ٹڈی دل پر دسمبر 2020ء میں قابو پا لیا گیا تھا۔ چونکہ یہ پروگرام شروع نہیں کیا گیا تھا اس لیے 20 کروڑ ڈالر میں سے حکومت نے 10 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ورلڈ بینک کے حوالے کر دیے تھے۔

مون سون کی بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب اور اس کی تباہ کاریوں کے پیشِ نظر لوکسٹ ایمرجنسی اینڈ فوڈ سیکیورٹی پروجیکٹ کے دائرہ کار پر نظر ثانی کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت ورلڈ بینک کی جانب سے دی گئی 9 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی رقم سیلاب زدہ علاقوں میں کسانوں کو بیج کی فراہمی اور زرعی زمین کو ازسرِنو آباد کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں زرعی زمین کی آباد کاری کے منصوبے پر تقریباً 11 کروڑ 40 لاکھ ڈالر لاگت آئے گی جس میں عالمی بینک اہم شیئر ہولڈر ہے۔ ورلڈ بینک کی جانب سے 9 کروڑ 60 لاکھ ڈالر فراہم کیے جائیں گے جبکہ باقی 1 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی رقم حکومتِ پاکستان فراہم کرے گی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

9 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

9 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

10 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

10 مہینے ago