عالمی بینک کی پاکستان کو فلڈ ریلیف کے لیے 2 ارب ڈالر امداد کی یقین دہانی

ورلڈ بینک کے خطہ جنوبی ایشیا کے لیے مامور کے گئے نئے نائب صدر مارٹن رائسر کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان میں حالیہ سیلاب کے بعد تعمیرِنو اور بحالی کے کاموں کو فوری طور پر شروع کرنے اور ہنگامی کارروائیوں کی تیاری کے لیے تقریباً 2 ارب ڈالر کی مالی اعانت فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

حکام کے مطابق مارٹن رائسر نے پاکستان کے اپنے پہلے سرکاری دورے کا اختتام پر ان خیالات کا اظہار کیا اور تباہ کن سیلاب کے تناظر میں پاکستانی عوام کی بھرپور مدد کے لیے عزم کا اعادہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں تباہ کن سیلاب کی وجہ سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر بہت دکھ ہوا ہے اور ورلڈ بینک سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ افراد کو فوری امداد کی فراہمی کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

ورلڈ بینک کے جنوبی ایشیا کے خطے کے لیے نئے نائب صدر مارٹن رائسر نے بتایا کہ ہم صحت، خوراک، پناہ گاہ، بحالی، اور نقد رقم کی منتقلی میں ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ورلڈ بینک کی مالی اعانت سے چلنے والے موجودہ منصوبوں سے فنڈز استعمال کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم وفاقی اور صوبائی حکام کے ساتھ مل کر ہنگامی کارروائیوں کی تیاری کے لیے کام کر رہے ہیں تاکہ انفراسٹرکچر، ہاؤسنگ، اور روزگار کی بحالی کے لیے کام تیزی سے شروع کیا جا سکے۔ علاوہ ازیں پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مدد دی جا سکے۔

حکام کے مطابق مارٹن رائسر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے دنیا کے 10 سرفہرست ممالک میں شامل ہے۔ انہوں نے حکومت کی حوصلہ افزائی بھی کی کہ وہ لڑکیوں اور لڑکوں کی تعلیم، صحت، اسٹنٹنگ میں کمی، سماجی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی سے تحفظ جیسے شعبوں میں کی جانے والی سرمایہ کاری کے کامیاب نفاذ پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہے تاکہ حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد مستقل بحالی ممکن بنائی جا سکے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top