Graana News

پاکستان میں ہاؤسنگ بحران بڑھنے کا اندیشہ، ورلڈ بینک

ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہاؤسنگ بحران بڑھنے کا خدشہ ہے کیونکہ ملک کی 47 فیصد شہری آبادی کم گنجائش والے مکانات میں رہائش پذیر ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ورلڈ بینک کی حالیہ جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق ملک کی 47 فیصد آبادی ایسے گھروں میں رہائش پذیر ہے جہاں گنجائش کی کمی ہونے کے ساتھ ساتھ مناسب انفراسٹرکچر اور سہولیات کا فقدان ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہی وجہ تھی کہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے اپریل 2019 میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا آغاز کیا گیا۔ اس منصوبے کے تحت قدرے کم قیمت پر غریب طبقے کو ترجیحی بنیادوں پر ذاتی گھر کی سہولت کی فراہمی بنیادی مقصد تھا جو گھر خریدنے یا تعمیر کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ ابتدائی مرحلے میں اگلے پانچ سالوں میں پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف مقرر کیا گیا۔

ورلڈ بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ہماری تحقیق کے مطابق پاکستان میں 2018ء تا 2019ء کے دوران شہری آبادی میں رہنے والے 31.3 فیصد افراد ایسے مکانات میں رہائش پذیر تھے جو ان کے ماہانہ اخراجات اور اسطاعت سے باہر تھے۔

ورلڈ بینک کی رپورٹ کے تناظر میں ملک میں بڑھتا ہوا ہاؤسنگ بحران خطرے کی گھنٹی بجا رہا ہے۔ ایسے میں ضرورت اس امر کی ہے کہ اس بڑھتے ہوئے بحران پر قابو پانے کے لیے مزید مربوط پالیسیز بنائی جائیں اور ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

11 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago