Graana News

ٹیکنالوجی پارکس کے قیام سے دو سالوں میں پاکستان کو 5 ارب ڈالر کی آمدن متوقع

اسلام آباد: چیئرمین سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی عامر ہاشمی نے کہا ہے کہ ایک سال میں 60 پارکس کے قیام سے پاکستان دو سے تین سالوں میں تقریباً 5 ارب ڈالر کی آمدنی حاصل کر سکتا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

چیئرمین سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی عامر ہاشمی کا میڈیا بریفنگ میں بتانا تھا کہ آئی ٹی کمپنیوں کی سہولت کے لئے اسلام آباد، لاہور اور ہری پور سمیت مختلف شہروں میں پانچ ٹیکنالوجی زونز کے قیام کے لئے کام شروع کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی اکتوبر 2021ء میں پارلیمنٹ کے ایکٹ کے تحت وجود میں آئی تھی اور اسے کابینہ ڈویژن کے تحت چلایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کمپنیوں کی سہولت کے لئے اتھارٹی ون ونڈو کی سہولت فراہم کرے گی۔

چیئرمین نے کہا کہ ٹیکنالوجی کمپنیوں کو ٹیکس میں چھوٹ دی جا رہی ہے اس کے علاوہ ان کے لیے 10 سال کی ٹیکس چھوٹ بھی دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزید ٹیکس استثنیٰ کے لئے صوبوں سے مشاورت جاری ہے۔

عامر ہاشمی کا کہنا تھا کہ دنیا کی بڑی آئی ٹی کمپنیوں کو پاکستان لانے کے لیے مشاورت اور غور و خوض بھی جاری ہے۔

چیئرمین نے کہا کہ سرکاری زمین جو پچھلے کئی سالوں سے کسی کے استعمال میں نہیں تھی، کمپنیوں کو ان کی حوصلہ افزائی کے لیے لیز پر دی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ سام سنگ نے پاکستان میں موبائل فونز لانچ کئے تھے اور موبائلز کی آمد کے بعد ملک میں کروڑوں روپے کی بچت ہوئی ہے۔

چیئرمین سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی نے کہا کہ ایک سال میں 60 پارکس کے قیام سے پاکستان دو سے تین سالوں میں تقریباً 5 ارب ڈالر کی آمدنی حاصل کر سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ بجٹ میں ٹیکنالوجی کمپنیوں کو مزید ٹیکس چھوٹ دی جائے گی۔

عامر ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی پاکستان میں دنیا کا بہترین ٹیکنالوجی ایکو سسٹم تشکیل دے رہی ہے جس سے ٹیکنالوجی سے متعلقہ چھوٹے، درمیانے اور بڑے اداروں کو فائدہ ہو رہا ہے۔

ایس ٹی زیڈ اے کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ ریگولیٹری، انفراسٹرکچر اور شدید مالیاتی چیلنجز کے باوجود پاکستان کے نوجوان فری لانسرز نے اپنی قابلیت اور صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی فری لانسنگ ٹرینڈز کو پاکستان کے حق میں موڑ دیا جو قابل ستائش ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

9 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

10 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

10 مہینے ago