Graana News

پنجاب میں سیر و سیاحت کے فروغ کیلئے حکومتی و نجی ورکنگ گروپ تشکیل

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کے زیرِ صدارت پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت کے زیر اہتمام سیاحت کے فروغ کیلئے پبلک پرائیویٹ مکالمہ کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب میں سیرو سیاحت کے فروغ اور مستحکم معیشت پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں محکمہ سیاحت کے نمائندگان، سرکاری حکام اور سیاحت کے کاروبار سے متعلق سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی جس کے تحت پنجاب میں سیر و سیاحت کے فروغ کے لیے حکومتی و نجی گروپ تشکیل دیا گیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

صوبائی وزیر اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ معیشت کے استحکام کے لیے سیاحتی سرگرمیوں کا فروغ نا گزیر ہے۔ پنجاب میں سیرو سیاحت کے فروغ کا پوٹینشل موجود ہے۔ لہٰذا کیلنڈر آف ایونٹس بنا کر سٹیک ہولڈرز سے شیئر کیا جائے۔ ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ پر فوکس کرنے کی ضرورت ہے اور لاہور کے حوالے سے ایک جامع سیاحتی پیکیج بنایا جائے۔

 

صوبائی وزیر صنعت و تجارت کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ سیاحت، سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے موثر اقدامات کرے، حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی۔

 اجلاس مییں چئیرمین سرمایہ کاری بورڈ فضیل آصف نے بھی شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب مذہبی سیروسیاحت کا مرکز بن سکتا ہے لیکن اس کیلئے ٹارگٹڈ حکمت عملی تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔

 

 

 

 اجلاس میں سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا۔ جس میں ٹورآپیٹرز، ہوٹل انڈسٹری کے نمائندگان اور حکومتی افسران نے شرکت کی۔ ہوٹل انڈسٹری سے وابستہ نمائندگان نے کہا کہ ہوٹل انڈسٹری سیاحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

محکمہ سیاحت کے مطابق پاکستان میں بین الاقوامی سیاحوں سے زیادہ ملکی سیاح ہیں، ہمیں ان کو ٹارگٹ کرنا ہو گا اور انفراسٹرکچر بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ سروسز کا معیار بہتر بنانا ہو گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

9 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

9 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

10 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

10 مہینے ago