اسلام آباد: کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ راول ڈیم انٹرچینج کی تعمیر کے منصوبے پر کام اگلے ہفتے ماحولیاتی تحفظ کی ایجینسی کی جانب سے حتمی رپورٹ موصول ہونے پر کردیا جائے گا۔
وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے اس پراجیکٹ کا افتتاح جولائی میں کیا تھا تاہم تاحال اِس پر کام شروع نہیں ہوسکا۔
اِس پراجیکٹ کے افتتاح کے ساتھ ہی وزیرِ اعظم نے کورنگ برج اور پی ڈبلیو ڈی انڈر پاس کا بھی افتتاح کیا تھا۔
سی ڈی اے کے مطابق منصوبے کا افتتاح اِس کی انوایرنمنٹل امپیکٹ اسیسمنٹ یعنی ماحولیات پر اس کا اثر جانچے بغیر کیا گیا تھا۔
تاہم حال ہی میں ماحولیاتی تحفظ کی ایجنسی نے اس پراجیکٹ کو شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
پراجیکٹ ڈائریکٹر طاہر محمود کا کہنا ہے کہ اگلے چند روز میں ایجنسی کی جانب سے پراجیکٹ کی حتمی رپورٹ جمع کرا دی جائے گی اور پھر اس بار کام شروع کردیا جائے گا۔
سی ڈی اے نے پراجیکٹ کا کنٹریکٹ دو تعمیراتی کمپنیوں کو دیا جو کہ 1.17 ارب روپے ہے یعنی تخمینے سے 11 فیصد کم ہے۔
کنٹریکٹ کے ضمن میں 500 ملین روپے بچائے گئے جو کہ شہر میں دیگر ترقیاتی اُمور پر خرچ کیے جائیں گے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…