راوی ریور اربن پراجیکٹ پر کام شروع کردیا گیا

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کو جمعرات کے روز آگاہ کیا گیا راوی ریور اربن پراجیکٹ کی ڈیویلپمنٹ پر کام شروع کردیا گیا ہے جسے مختلف حصوں میں مکمل کیا جائے گا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

راوی اربن ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ (آر یو ڈی پی) اور کراچی جزیروں کے منصوبے سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم کو یہ بتایا گیا کہ فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن اور نیشنل لاجسٹک سیل نے آر یو ڈی پی پر ترقیاتی کام شروع کردیئے ہیں۔

اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز، وزیر برائے سمندری امور علی زیدی اور پاکستانی جزیروں کی ترقیاتی اتھارٹی کے سینئر عہدیدار اور آر یو ڈی پی کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔

رہائش، تعمیر اور ترقی سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی (این سی سی) کے ایک علیحدہ اجلاس میں وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ بینکوں نے گھریلو قرضوں کی فراہمی کے سہ ماہی اہداف حاصل کرلئے ہیں۔

پہلی میٹنگ میں بتایا گیا کہ کچھ چینی فرمیں مقامی تعمیراتی کمپنیوں کے ساتھ مختلف مشترکہ منصوبوں میں اور آر یو ڈی پی میں بھی حصہ لے رہی ہیں۔

اس منصوبے سے نہ صرف مکانات کی فراہمی اور روزگار پیدا ہوگا بلکہ دریائے راوی میں آبی ماحول کو بحال کیا جاسکے گا جو پچھلے کئی سالوں سے خشک ہے۔

وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ لاہور میں آر یو ڈی پی کی تکمیل اور کراچی میں بنڈل اور بوڈو جزیروں کے منصوبے کے لئے ٹائم لائنز طے کریں۔

انہوں نے دونوں منصوبوں کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا تاکہ لوگوں کو ان کے معاشی اور ماحولیاتی فوائد کے بارے میں معلوم ہوسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مکانات کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر یہ دونوں منصوبے اہم ہیں۔

ہاؤسنگ سے متعلق این سی سی کے اجلاس کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے گورنر رضا باقر نے کہا کہ بینکوں نے ہاؤس لون کی فراہمی کے اپنے سہ ماہی اہداف کو تقریبا پورا کرلیا ہے۔

وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ تعمیرات سے وابستہ صنعتوں کو سہولیات فراہم کریں کیونکہ وقت کی اشد ضرورت ہے کہ معیشت کا پہیہ چلتا رہے۔

اسلام آباد کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ملک کا واحد منصوبہ بند شہر ہے لیکن اس کی خوبصورتی دھندلا رہی ہے لہذا اس کی سبز شبیہہ کو تحفظ فراہم کیا جانا چاہئے۔

وزیر اعظم خان نے وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ سے بھی ملاقات کی اور ان کی وزارت کے ذریعہ چلائے جانے والے مختلف رہائشی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

11 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago