اسلام آباد: کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اعلان کیا ہے کہ پی ڈبلیو ڈی انڈر پاس پر کام رواں سال جولائی تک مکمل کرلیا جائے گا۔
سی ڈی اے کے مطابق پی ڈبلیو ڈی انڈر پاس اور کورنگ برج پر کام جاری ہے تاہم کورنگ برج کی توسیع پر کام دسمبر میں مکمل کیا جائے گا۔
سی ڈی اے نے اس ضمن میں واپڈا اور ایس این جی پی ایل کو خطوط ارسال کردیئے ہیں تاکہ کام کی بروقت تکیمل یقینی بنائی جا سکے۔
سی ڈی اے کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق کورونا وبا کے باوجود کام کی رفتار تیز کی گئی ہے تاکہ شہریوں کی آسانی یقینی بنائی جا سکے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔