پشاور: شہر کی سب سے بڑی ہاؤسنگ سکیم، پشاور ماڈل ٹاؤن پر کام اگلے سال مارچ سے شروع ہوگا۔
پشاور میں مختلف سائز کے 82 ہزار رہائشی پلاٹ کی تعمیر کی جائے گی۔
یہ فیصلہ وزیرِ اعلیٰ محمود خان کے زیرِ صدارت ایک اجلاس میں ہوا۔
اُنھیں آگاہ کیا گیا کہ 106 ہزار ایکڑ زمین کو 17 رہائشی زونز میں تقسیم کیا جائے گا۔
اس میٹنگ کا مقصد پشاور بحالی پلان کا جائزہ لینا تھا جس میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ مارچ تک افتتاح کا انتظام کریں۔
تفصیلات کے مطابق ماسٹر پلان اور انجینرنگ ڈیزائین پر کام جاری ہے۔
وزیرِ اعلیٰ کی ہدایات کے مطابق ماسٹر پلان کو شہر کے مستقبل کی ضروریات کو ملحوظِ خاطر رکھ کر بنایا جا رہا ہے۔
اس پراجیکٹ میں سرکاری دفاتر کی جگہ رکھی جاۓ گی اور اسے ایم ون موٹروے اور بی آر ٹی کاریڈور سے ملایا جائے گا۔
وزیرِ اعلیٰ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ نئے بس ٹرمنل پر بھی کام شروع کریں۔
میٹنگ میں صوبائی وزراء اکبر ایوب اور تیمور سلیم جھگڑا شریک ہوئے۔
وزیرِ اعلیٰ نے تمام افسران کو کام ٹائم لائن اور پلان کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔