پنجاب کے 28 شہروں کی ماسٹر پلاننگ پر کام جاری

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ کا اجلاس ہوا جس میں انہیں آگاہ کیا گیا کہ پنجاب کے 28 شہروں کی ماسٹر پلاننگ پر کام تیزی سے جاری ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

میٹنگ میں وفاقی وزراء، معاونین خصوصی اور دیگر سینئیر افسران نے شرکت کی۔

وزیرِ اعظم کو آگاہ کیا گیا کہ ماسٹر پلانز پر کام جاری ہے اور ان کی جلد تکمیل یقینی بنائی جارہی ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ماسٹر پلانز میں اراضی کے بہتر استعمال، معاشی ترقی، انفراسٹرکچر، اداروں کی مالیاتی منصوبہ بندی، ٹورزم، ثقافت، ٹرانسپورٹ اور قدرتی آفات سے بچاؤ کی صورتحال پر بھرپور توجہ دی جائیگی۔

وزیرِ اعظم کو یہ بھی بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا کے 20 شہروں کی ماسٹر پلاننگ پر بھی کام تکمیل کے قریب ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی اور ایبٹ آباد کے ماسٹر پلان تیار ہیں جبکہ 5 دیگر شہروں کے ماسٹر پلان حتمی مراحل میں ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago