اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے اُمورِ سی ڈی اے علی نواز اعوان کا کہنا ہے کہ مارگلہ روڈ منصوبے پر کام کا آغاز کل (جمعرات) سے کیا جائے گا۔
سی ڈی اے کے مطابق جمعرات کو اس ضمن میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عُمر مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ تقریب کے بعد باقاعدہ طور پر کام کا آغاز کردیا جائے گا۔
منصوبے کا افتتاح وزیرِ اعظم عمران خان نے اپریل میں کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق یہ منصوبہ دو حصوں پر مشتمل ہے جس میں پہلا مرحلہ سنگجانی تا ڈی 12 سڑک کی تعمیر کا ہے جبکہ دوسرا شاہراہِ دستور سے سترہ میل مری روڈ تک ہے۔
سڑک کی تعمیر کا کنٹریکٹ فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کو دیا گیا ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔