آئی سی ٹی کی جدید ترین ڈیجیٹل نقشہ سازی کا عمل مکمل

اسلام آباد: پرانے پٹوار نظام کو جدید ڈیجیٹل آن لائن نظام میں تبدیل کرنے کے لیے کڈسٹریل میپنگ کے منصوبے کے تحت سروے آف پاکستان نے جیوگرافک انفارمیشن سسٹم( جی آئی ایس) کا استعمال کرتے ہوئے اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری کی جدید ترین ڈیجیٹل نقشہ سازی کا عمل مکمل کر لیا ہے ۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

نوآبادیاتی دور کے متروک اراضی کے ریکارڈ کے پٹواری نظام کو جدید ڈیجیٹل آن لائن نظام میں تبدیل کرنے کے لیے کڈسٹریل میپنگ کے منصوبے کے تحت سروے آف پاکستان کو کیڈسٹریل میپنگ کا کام سونپا گیا جس کا بنیادی مقصد نقشہ سازی کے موجودہ نظام کو جدید اور ڈیجیٹل فارمیٹ میں تبدیل کرنا ہے۔

اس منصوبہ کے پہلے مرحلہ میں 3 بڑے شہروں کراچی ، لاہور اور اسلام آباد کے ریونیو ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن اور ملک کی سرکاری اراضی کاڈیجیٹل ڈیٹا تیارکرنا شامل ہے۔ منصوبے کی کل لاگت 1.994 ارب روپے ہے۔

سروے آف پاکستان کے مطابق اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری کا کل ڈیجیٹائزڈ رقبہ 943 مربع کلومیٹر جس میں 400 مربع کلومیٹر سی ڈی اے اور 543 مربع کلومیٹر کے دیہی علاقے شامل ہیں۔ سی ڈی اے میں کل 70 سیکٹرز اور 63 سوسائٹیاں اور اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری میں 112 موضع جات ڈیجیٹلائزڈ ہیں۔ سروے میں معلوم ہواہے کہ 1512 کنال اراضی پرتجاوزات ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago