کراچی: دھابیجی میں خصوصی اقتصادی زون پر کام اگلے سال کے آغاز میں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس اقتصادی زون سے 1 ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری متوقع ہے۔
حکومتِ سندھ کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے 1 لاکھ سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہونے کا امکان ہے۔
ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق اس منصوبے میں روسی اور چینی سرمایہ کار اپنی دلچسپی ظاہر کرچکے ہیں جبکہ صوبائی اور وفاقی حکومت اس منصوبے کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی پر 12 ارب روپے خرچ کریں گی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔