راولپنڈی؛ کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے مری کا دورہ کیا۔ انہوں نے مری میں جاری ترقیاتی کاموں کاجائزہ لیا۔ انہوں نے مری میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔کمشنر راولپنڈی نے گورنمنٹ ہاؤس ، کشمیر پوئنٹ مری ، ریسورس سنٹر اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری کا دورہ کیا۔
کمشنر راولپنڈی نے اس موقع پر کہا کہ سیاحوں اور مقامی لوگوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی ہمارا اولین مقصد ہے۔ اس موقع پر انہوں نے شہر بھر میں ٹریفک و پارکنگ سے متعلق مسائل پر بھی بریفنگ لی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ مری کی حدود میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔
کمشنر راولپنڈی نے اس موقع پر بتا یا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ڈویژن بھر میں یکم اگست کو پلانٹ فار پاکستان جبکہ 8 تا 14 اگست پلانت فار پنجاب مہم شروع کی جائے گی جس کے تحت ڈویژن بھر میں 5 لاکھ پودے لگائیں جائینگے اور یہ پودے مفت تقسیم کئے جائیں گے۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…