لاہور: شہر کے ماسٹر پلان 2050 پر ابتدائی کام شروع ہوچکا ہے جس کی تیاری کےلئے کنسلٹنٹس کی شارٹ لسٹنگ اور پری کوالیفکیشن کے لیے لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کے زیرِ صدارت ٹی او آرز کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
اس ضمن میں ابھی تک سات کمپنیوں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور اُن کی پیشکش پر غور جاری ہے۔
اِن کمپنیز میں کنٹری ڈیویلپر کنورشیم، یورو کنسلٹنٹس پاکستان، شہر ساز پرائیویٹ لمیٹڈ، ایشین کنسلٹنس، مائن ہارٹ، پلوٹو پلاننگ ترکی اور نیسپاک کنسلٹنٹس شامل ہیں۔
اِن کمپنیوں کی جانب سے جمع کرائی گئی پیشکشوں کا جائزہ اگلے چودہ روز میں لیا جائے گا جس کے بعد منظور شدہ کمپنیز پری کوالیفائنگ مرحلے میں داخل ہوجائیں گی۔ بعد ازاں اِن سے ٹیکنیکل اور فنانشل پروپوزل طلب کی جائے گی۔
یاد رہے کہ حال ہی میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے ایل ڈی اے کو لاہور ڈویژن کے ماسٹر پلان سے جُڑے اُمور کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانا بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…