Graana News

وومن آن ویلز، خواتین کیلئے موٹر بائیک اور سکوٹی چلانے کی مفت تربیت

خواہشوں کو  پَر لگنے کا تو آپ نے سنا ہوگا۔ امیدوں اور عزائم کو آسمان چھوتے محسوس کیا ہوگا۔ لیکن یہاں ہم آپ کو بتا رہے ہیں کہ ہوا کے ساتھ اڑنے کا فن اور زمانے کو پیچھے چھوڑنے کا ایک کامیاب احساس کیا ہوتا ہے۔ اور وہ بھی خواتین کے لیے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

جی ہاں! خواتین اب خود پہیوں پر سفر کرنے لگیں گی اور وہ بھی دو پہیوں پر مشتمل موٹر بائیک اور سکوٹی پر۔ جس کی تربیت دی جا رہی ہے جی سی یونورسٹی فیصل آباد میں۔

بین الااقوامی مینوفیکچرنگ ادارے انٹرلوپ اور صوفی فاؤنڈیشن (ایس ایس ایف) کے تعاون سے 19 ستمبر 2022 کو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں ’’وومن آن ویلز‘‘ پراجیکٹ لانچ کیا جا رہا ہے۔ جس میں خواتین کو موٹر بائیک اور سکوٹی چلانے کی مفت تربیت دی جائے گی۔

موٹر بائیک اور سکوٹی کی تربیت حاصل کرنے والی خواتین کی رجسٹریشن کے لیے سوشل میڈیا پر آن لائن فارم بھی موجود ہے۔

 

 

اگرچہ کچھ خواتین پہلے بھی سڑکوں ہر بائیک اور سکوٹی چلاتے دیکھی گئی ہیں۔ لیکن یہ اقدام ان خواتین کے لیے مفید ثابت ہو گا۔ جو خاص طور پر کسی تربیت دینے والے کی مرہونِ منت ہوتی ہیں۔ اور اپنے ارد گرد کوئی تربیت دینے یا حوصلہ افزائی کرنے والا نہیں پاتیں۔

خواتین زندگی کی دوڑ میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں۔ یہی وجہ ہے، کہ آج بےشمار خواتین نہ صرف اپنے پیروں پر کھڑی ہیں بلکہ اپنے خاندانوں کو مالی طور پر سہارا دے رہی ہیں۔

 

متعدد خواتین کے لیے ذرائع آمد روفت تک روزانہ کی بنیاد پر رسائی ممکن نہیں۔ اور لا تعداد خواتین ایسی ہیں جو تنہا گھروں کی ذمہ داریاں سر انجام دیتی ہیں۔ ایسی خواتین کے لیے موٹر بائیک یا سکوٹی کی تربیت ایک قابلِ تحسین عمل ہے۔ جس کے باعث نہ صرف خواتین کے اعتماد میں اضافہ ممکن ہوگا۔ بلکہ ان کی روز مرہ کی مشکلات بھی کم ہو پائیں گی۔

 

اس اعلیٰ اقدام کے پیشِ نظر معاشرے کے مرد حضرات سے خواتین کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

9 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

10 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

10 مہینے ago