Lifestyle

موسم سرما میں صحت مند رہنے کیلئے چند احتیاطی تدابیر

موسمِ سرما یوں تو سب ہی کو پسند ہے۔ اور اس کی آمد بےشمار لوگوں کی شخصیت میں ایک خوشگوار اضافہ ثابت ہوتی ہے۔ تاہم یہی وہ موسم ہے جو اداسیوں کے سمندر لیے آتا ہے۔ اور ہلکی سی بے احتیاطی طبیعت کی ناسازی کا باعث بھی بن جاتی ہے۔ جیسے کہ کم پیاس لگنے سے آپ پانی کی کمی کا شکار ہو سکتے ہیں۔ وٹامن ڈی کی کمی جو آپ کا جسم اس وقت پیدا کرتا ہے جب آپ سورج کی روشنی سے براہِ راست رابطے میں ہوتے ہیں۔ اسی طرح آپ فلو یا کسی اور وائرس سے بھی بیمار ہو سکتے ہیں، جو سرد اور خشک ہوا میں زیادہ آسانی سے پھیل سکتا ہے۔ لہٰذا جائزہ لیتے ہیں کہ موسم سرما میں صحت مند رہنے کیلئے کونسی احتیاطی تدابیر ضروری ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

 

سردیوں میں آپ کیسے صحت مند رہ سکتے ہیں؟

سرد موسم میں صحت مند رہنے کی لیے آپ کو بہترین دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے۔ لہٰذا اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اپنی تمام ذہنی، جسمانی اور جذباتی ضروریات پوری کر رہے ہیں۔

 

موسم سرما میں وٹامن کا حصول یقینی بنائیں

مجموعی طور پر، وٹامنز آپ کے جسم کو کئی اہم کام کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ مثال کے طور پر، وٹامن ڈی کیلشیم اور فاسفورس کی عام خون کی سطح کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے، جو ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے۔ وٹامن سی کچھ کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے جن میں منہ، غذائی نالی، معدہ اور چھاتی کے کینسر شامل ہیں۔ علاہ ازیں، ملٹی وٹامن لینے سے آپ ایسی کمی یا متعدد بیماریوں سے دور رہ سکتے ہیں، جو آپ کے علم میں ہی نہ ہوں۔

 

صحت مند رہنے کیلئے باقاعدگی سے ورزش کریں

سردیوں کا موسم جہاں موڈ میں اتار چڑھاؤ کا باعث بنتا ہے، وہیں سست روی وزن میں اضافے کا باعث  بنتی ہے۔ لہٰذا باقاعدگی سے ورزش کے بہت سے فائدے ہیں، جو آپ کی ہڈیوں اور پٹھوں کی مضبوطی کا باعث بنتی ہے۔ اور آپ کے مزاج کی بہتری میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے۔ باقاعدگی سے آپ کسی بھی جم یا فٹنس سینٹر میں اپنا معمول ترتیب دے سکتے ہیں۔ تاہم اس کے برعکس، اگر آپ اپنی فٹنس کے طور طریقے جانتے ہیں تو گھر پر بھی اپنا معمول سیٹ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ روزانہ باہر چہل قدمی بھی آپ کے لیے بہترین ثابت ہو سکتی ہے۔

 

 

سرد موسم میں اپنی جِلد کا خاص خیال رکھیں

سردیوں کے دوران باہر کی ٹھنڈی، خشک ہوا اور گھر کے اندر کی حرارت آپ کی جلد کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ اور خشک جِلد جیسے مسائل سامنے آتے ہیں۔ لہٰذا سب سے پہلے پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔ پیاس نہ لگنے کی صورت میں بھی کم از کم  8گلاس پانی دن میں ضرور استعال کریں۔ علاوہ ازیں، تازہ پھل اور سبزیوں کو کھانے میں ضرور شامل رکھیں۔ اور تازہ سلاد بھی کھائیں تاکہ جِلد خشک اور کھردری نہ ہونے پائے۔ مزید یہ کہ کوئی بھی اچھا موئسچرائزر دن میں ایک سے زائد مرتبہ اپنی جلد پر استعمال کریں۔

 

 

اداسی کے موسم میں سماجی روابط برقرار رکھیں

سردیوں کے موسم میں ذہنی تناؤ کے شکار افراد تنہائی سمیت مختلف طرز کے مزاج اور موڈ میں ڈھل جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں کسی بھی شدید بیماری یا ذہنی الجھن میں مبتلا ہونے سے بچنا چاہیئے۔ تناؤ آپ کے جسمانی نظام پر منفی اثرات ڈالتا ہے۔ لہٰذا حلقۂ احباب سے میل جول اور سماجی روابط برقرار رہنے سے آپ کی ذہنی صحت برقرار رہتی ہے۔ اور آپ ڈپریشن یا انگزائٹی میں مبتلا ہونے سے بچ سکتے ہیں۔ تاہم سب سے ضروری بات یہ ہے کہ منشیات اور شراب نوشی سے پرہیز کریں۔ اور اپنی صحت کے معاملے میں نہایت احتیاط سے کام لیں۔

 

سرد موسم میں اپنے لیے وقت نکالیں

اگر آپ تنہائی پسند ہیں۔ اور ایک محدود حلقۂ احباب رکھتے ہیں تو کتابیں آپ کے لیے بہترین ثابت ہو سکتی ہیں۔ یقیناً ایک بہترین کتاب زندگی کے بہت سے راز افشاء کر سکتی ہے۔ اور آپ زندگی کے مثبت پہلو دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ ایسی کوئی مہارت حاصل کر سکتے ہیں جو آپ کے لیے مفید ثابت ہو۔ یاد رکھیئے ’می ٹائم‘ کی ضرورت زمین پر موجود ہر انسان کو ہے۔ لیکن بیشتر لوگ اسے سمجھنے سے قاصر ہیں۔ اور اپنے لیے نکالا گیا بہترین وقت وہ ہے جو آپ میں مثبت تبدیلیاں لائے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago