اسلام آباد: ویکی لوز مونومنٹ (ڈبلیو ایل ایم) نے اپنی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے تصویری مقابلے 2022 کا اعلان کیا ہے۔
Wiki Loves Monuments Pakistan پاکستان میں یادگاروں اور ثقافتی ورثے پر مبنی مقامات کے بارے میں ایک آن لائن فوٹوگرافی مقابلے کا پلیٹ فارم ہے۔
سوشل میڈیا پر رواں برس مقابلے کا اعلان کرتے ہوئے ڈبلیو ایل ایم نے تصاویر کے حوالے سے تفصیلات جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس مقابلے میں حصہ لینے والے افراد بالکل مفت شمولیت اختیار کر سکیں گے۔
شرکت کے شوقین افراد اپنی پسند سے ان مقامات کا انتخاب کر سکتے ہیں جہاں وہ فوٹو گرافی کرنا چاہتے ہیں۔ اس سلسلے میں وہ وکی پیڈیا پر موجود نام اور مقام کے ساتھ پاکستان کی ثقافت اور ورثے سے متعلق فہرستیں استعمال کر سکتے ہیں۔
ایک ہی مقام پر دن اور رات کے مخلتف حصوں اور پہلوؤں پر متعدد تصاویر بنائی جا سکتی ہیں۔ مقابلے میں پرانی کھینچی گئی تصاویر بھی شامل کی جا سکتی ہیں۔ وکی پیڈیا پر ڈبلیو ایل ایم پاکستان پیج پر جا کے متعلقہ مقام کے آئیکن پر تصویر اپلوڈ کر سکتے ہیں۔
ڈبلیو ایل ایم او نے مقابلے میں حصہ لینے والے افراد کو اپنی بہترین تصاویر اپلوڈ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ یہ تصاویر آپ یکم ستمبر سے 30 اکتوبر 2022 رات 11 بج کر 59 منٹ تک اپلوڈ کر سکتے ہیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…