اپنی پراپرٹی کے لیے بہترین لوکیشن کا انتخاب کیسے کیا جائے؟

کسی بھی ریئل اسٹیٹ ایجنٹ سے پوچھا جائے کہ پراپرٹی خریدنے سے پہلے کن عوامل پر نگاہ دوڑانا ضروری ہے تو اُس کا جواب ہوگا کہ تین ایسے عوامل ہیں جن کا اطمینان آپ کے لیے حد درجہ ضروری ہے۔ اِن تین عوامل میں صرف ‘لوکیشن، لوکیشن اور لوکیشن’ شامل ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

جی ہاں، صرف لوکیشن ہی ایک ایسا فیکٹر ہے جو پراپرٹی کی قیمت کو یا تو پر لگا سکتا ہے یا آپ کے خرچ شدہ پیسوں کو راکھ کا ڈھیر بنا سکتا ہے۔ آج پاکستان کا سب سے اسمارٹ پراپرٹی پورٹل گرانہ ڈاٹ کام آپ کے لیے لا رہا ہے ایک ایسی تحریر جس میں آپ کو بتایا جاۓ گا کہ لوکیشن آخر ہے کیا اور اس کی پراپرٹی کے کاروبار میں اتنی اہمیت کیوں ہے۔

گھر کی تعمیر جہاں بھی ہو، خرچ ایک سا ہوتا ہے

گھر چاہے کسی شہر میں تعمیر ہو یا کسی گاؤں دیہات میں، اُس کی تعمیر پر لاگت ایک سی آئے گی۔ یعنی سیمنٹ، بجری، لکڑی، سٹیل اور دیگر جو جو لوازمات گھر کی تعمیر کے لیے ضروری ہیں اُن کی لاگت کچھ کمی بیشی کے ساتھ ایک سی ہی ہوتی ہے۔

 

 

اب یہاں جو بات قابلِ غور ہے وہ یہ ہے کہ جب گھر کی تعمیر پر لاگت ایک سی آتی ہے تو پھر کیوں کہیں پر گھر کروڑوں میں بکنے کے اہل ہوتا ہے اور کہیں اُس کی قیمت چند لاکھ سے اُوپر نہیں جاتی؟

 

اِس کا جواب لوکیشن میں ہے

یہیں پر جواب ہمیں لوکیشن میں ملتا ہے۔ لوکیشن کا تعین کیسے کیا جائے یہ آج کا ہمارا موضوع ہے۔ سب سے پہلے تو آپ نے اس علاقے کی خرید کا ٹرینڈ دیکھنا ہے۔

 

 

آپ نے دیکھنا ہے کہ وہاں خالی پلاٹ کتنے ہیں، آیا اُس جگہ کی لوگوں کو خبر ہے کہ نہیں اور لوگ وہاں پہلے سے خریداری میں مصروفِ عمل ہیں یا نہیں ہیں۔ جہاں پلاٹ زیادہ ہوں اور خریدار کم، وہاں خریداری کا فائدہ اِس لیے بھی نہیں کہ آپ کی پلاٹ کی قیمت نہیں بڑھیگی۔

جہاں پلاٹ کم اور خریدار زیادہ ہوں، وہاں عموماً لوگوں کا ہجوم ہوگا اور وہیں پیسہ لگانا آپ کی رقم کو بڑھاوا دینے کا موقع دے سکتا ہے۔ ہر شخص گھر لوگوں کے درمیان بنانا چاہتا ہے اور آبادی سے دور، کسی ویرانے یا جنگل نُما علاقے میں گھر بنانا لوگوں کے لیے کسی فائدے کا نہیں ہوتا۔ ہمیشہ آباد علاقے میں رہنے کی سوچ رکھیے اور وہیں رقم لگائیے جہاں پہلے سے انسان آباد ہوں۔

 

قیمت اور کرائے کا تناسب دیکھیے

کسی بھی جگہ کا پرائیس ٹو رینٹ تناسب ضرور دیکھیے۔ پاکستان میں رینٹ کا اچھا تناسب ساڑھے پانچ سے چھے فیصد تک سمجھا جاتا ہے اور اگر کسی جگہ یہ تناسب ہے تو آپ وہاں خریداری کر سکتے ہیں۔

 

 

ایک ایسی جگہ جہاں پلاٹ کو کرائے پر لینے کے لیے کوئی موجود نہ ہو وہاں رقم خرچ کرنا اُس کو ضائع کرنے کے برابر ہے۔

 

ٹیکس اور قوانین بھی دیکھ لیجئے

آپ کسی بھی جگہ پلاٹ کی خرید کا فیصلہ کر چُکے ہیں تو دیکھ لیجئے کہ وہاں ٹیکسوں اور قوانین کی کیا صورتِ حال ہے۔

 

 

نہ ہی کسی ایسی جگہ رقم لگائیں جہاں قوانین اور بای لاذ اتنے زیادہ ہوں کہ آپ کا آدھا وقت قوانین گننے میں ہی گزر جائے اور نہ ہی کسی ایسی جگہ پلاٹ خریدنے کا فیصلہ کریں جہاں قوانین کا نام و نشان نہ ہو اور لوگوں کو قبضوں اور حوالگی سے متعلق شکایات ہوں۔

 

آپ کی حفاظت آپ کی زمہ داری

پاکستان میں پلاٹ کی ایک اچھی لوکیشن کا ایک اہم ستون یہ بھی ہے کہ وہاں سیفٹی اور سیکورٹی کی کیا صورتِ حال ہے۔ آپ نے خریداری کرنے سے پہلے وہاں یہ سروے کرنا ہے کہ آیا یہاں جرائم پیشہ لوگوں کے قدموں کی چھاپ ہے کہ نہیں۔

 

 

کہیں آس پاس اوس پڑوس میں لوگوں کو جرائم پیشہ افراد یا چوری ڈکیتی کے واقعات کی شکایت تو نہیں۔ اِس بات کے اطمینان کرنے کے بعد ہی وہاں پلاٹ یا گھر خریدنے کا فیصلہ کریں کیونکہ سب سے پہلے آپ اور آپ کے بچوں کی حفاظت اہم ہے اور بعد میں دیگر اُمور۔

 

دیکھیے کہ وہاں اسکول اور پارکس ہیں کہ نہیں

سکول اور پارکس کا ہونا ایک اچھے لوکیشن کی نشانی ہے۔ اچھے سکول کسی بھی علاقے کے اچھے مستقبل کی ضمانت ہوتے ہیں۔

 

 

اُس جگہ کو قطعی طور پر ایک اچھی لوکیشن میں نہیں شُمار کیا جا سکتا جہاں سکول نہ ہوں یا جہاں سے عمومی ضروریات کا سازو سامان اور اُس کی آماجگاہیں دور ہوں اور انسان کے دن کا آدھا وقت اُسی آنے جانے میں صرف ہوجائے۔ رہائش ہمیشہ وہاں رکھیے جہاں سے ضروریاتِ زندگی کے سازو سامان کی دکانیں دور نہ ہوں اور ٹریول میں زیادہ وقت نہ لگے۔

 

اچھی نوکری کی جگہیں اور دفاتر

اچھی نوکری کی جگہیں اور دفاتر کا ہونا آپ کو اس حوالے سے پُر سکون کردیگا کہ آپ جہاں پیسہ لگا رہے ہیں وہ جگہ معاشی اور معاشرتی حوالے سے مستند اور محفوظ ہے۔ جہاں اچھی نوکری کے مواقع نہ ہوں وہاں آپ کو اپنی جاب اور روزگار زندگی کے حصول کے لیے دور سفر کرنا پڑےگا اور یہی آپ کے لیے تکلیف کا باعث ہوگا۔

 

 

یاد رکھیے گھر کا اندرون اور اُس کے باہر کا ڈیزائن تبدیل ہوسکتا ہے۔ وہاں نصب روشنیاں اور دروازے بدلے جا سکتے ہیں۔ وہاں کی دیواروں کا رنگ روغن تبدیل کرنا آسان ہے مگر ایک چیز جو تبدیل نہیں کی جا سکتی وہ اُس کا لوکیشن ہے لہذا اپنے جائے پراپرٹی انتہائی سوچ بچار کے بعد چنیے کہ آخر یہی تو وہ فیصلہ ہے جو آپ کا مستقبل بنانے کی سکت رکھتا ہے۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago