ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری فائدہ مند کیوں؟

دنیا بھر میں ریئل اسٹیٹ کو سرمایہ کاری کے لیے پُر کشش ترین سیکٹر مانا جاتا ہے۔ اور کیوں نہ ہو کہ طویل عرصے کے لیے ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری ہی ہمیشہ منافع بخش ثابت ہوتی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

مگر وہ کیسے، اس سیکٹر میں پیسہ کیسے لگایا جائے، کیسے بنایا جائے اور کیوں سرمایہ کاری کا یہ ذریعہ ہمیشہ فائدہ مند رہتا ہے، اِن سوالات کے جوابات کے لیے آج کی یہ تحریر آپ کے لیے نہایت مفید ثابت ہوگی۔

 

قیمتوں کا اضافہ

ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں پیسہ کمانے کا سب سے بڑا طریقہ قیمتوں میں اضافے کا ہے۔ آپ نے یقیناّ دیکھا ہوگا کہ کچھ پراپرٹیز کی لاگت بہت تیزی جبکہ کچھ جگہوں کی قیمت آہستگی سے بڑھتی ہے مگر بڑھتی ضرور ہے۔

بین الاقوامی ماہرین کے مطابق یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ طویل مدت میں کسی پراپرٹی کی کی ویلیو میں کمی واقع ہو۔ اُس کی وجہ یہ ہے کہ دنیا کی آبادی بڑھ رہی ہے اور سب کی رہائش کا بندوبست کرتے کرتے شہر پھیلاؤ کا شکار ہیں۔ یوں کوئی زمین سستی ہوجائے یہ ممکن ہی نہیں۔

 

 

لیکن اس کا طریقہ یہی ہے کہ پراپرٹی خریدیں یعنی اول تو انویسٹ کریں اور اُس وقت کا انتظار کر کے بیچیں جب اُس کی قیمت اُس سطح تک پہنچ جائے کہ آپ کو فروخت کرنے میں مناسب منافع ہو۔

یوں تو پاکستان میں مکانات کی تعمیر کے لیے دو دہائیوں کے لیے بینک سے مارگیج قرض مل جاتا ہے۔ عمومی خیال یہ ہے کہ اتنے عرصے کے لئے جس نے قرض لیا ہو اُسے قرض کی اصل لاگت سے 150 سے 200 فیصد رقم زائد ادا کرنی پڑتی مگر مارکیٹ سے یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ پراپرٹی کی قیمت میں اس سے بہت زیادہ اضافہ ہوتا ہے۔

 

شہر سے دور زمین خریدنے کے فوائد

ریئل اسٹیٹ سے شناسائی رکھنے والے افراد یہ جانتے ہیں کہ یہاں سب سے زیادہ فائدہ ایسی زمین میں سرمایہ کاری کرنے کا ہے جو وقتِ خرید ڈیویلپ نہ ہوئی ہو۔ یعنی شہر سے دور ایک ایسی جگہ زمین خریدنا جہاں ابھی سڑکوں، بازاروں اور ہسپتالوں کا جال نہ بچھایا گیا ہو۔

 

 

یاد رہے کہ طویل مدتی سرمایہ کاری کی غرض سے ایسی جگہوں پر دس سال تک کے لیے پیسہ لگانا چاہیے۔ جس تیزی سے شہر بڑھ رہے ہیں، مختلف بلڈرز کی اپنے پراجیکٹس کے لیے نگاہیں شہر سے باہر کی طرف لپکتی ہیں اور ایک بار وہاں تعمیرات کا آغاز ہوگیا تو آپ کی خریدی ہوئی سستے داموں کی زمین کو پر لگ جاتے ہیں۔

 

خالی گھر کرائے پر دیں

آپ پراپرٹی کو فروخت کر کے تو رقم کما ہی سکتے ہیں مگر فروخت کئے بغیر بھی رقم کما سکتے ہیں یعنی اپنی پراپرٹی کو کرائے پر دے کر۔

 

 

آپ اپنا گھر کسی کو رہائش کے لیے دینے سے تو آگاہ ہوں گے ہی مگر آپ اپنی خالی زمین کو مختلف کاروباری کمپنیوں کو بھی دے سکتے ہیں جنہیں وہ اپنے کاروباری سرگرمیوں کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

 

لوکیشن کو کیش کیجئے

یاد رکھیں کہ جن پراپرٹیز کے قریب شاپنگ مالز ہوں، کھیلوں کے گراونڈ، سکولز اور صحت کی بہتر سہولیات ہوں ان جگہوں کی قیمت نہایت تیزی سے بڑھتی ہیں بنسبت اُن کے کہ جہاں ایسی کوئی سہولت موجود نہ ہو۔

رہائشی پراپرٹی کی خرید کے وقت سب سے اہم نکتہ یعنی دیکھنے کا سب سے اہم پوائنٹ اُس کی لوکیشن کا ہوتا ہے۔ یہ لوکیشن ہی ہے جس کی وجہ سے پتہ چلتا ہے کہ آیا پراپرٹی کی قیمت تیزی سے بڑھے گی یا آہستگی سے۔

 

مکان کی تزئین و آرائش کا خيال رکھیے

اگر گھر کے فرش کو نیا کردیا جائے، سیلنگ، کچن اور کمروں کو اپ گریڈ کردیا جائے تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ آپ کی رہائش گاہ وقتِ فروخت آپ کو اپنی ویلیو سے بڑھ کے منافع نہ دے۔

 

 

اپنی رہائشی پراپرٹی کی قیمت بڑھا کر وقتِ فروخت اس سے منافع کمانے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ بیچنے سے قبل اُس کی تزئین و آرائش پر رقم صرف کی جائے۔ یہ امر براہِ راست مالک کے اپنے ہاتھوں میں ہوتا ہے۔

گھر کی قدر و قیمت بڑھانے کے دیگر طریقے آپ اس بلاگ پر پڑھ سکتے ہیں: مکان کی قدر و قیمت بڑھنے کے طریقے

 

کمرشل پراپرٹی میں انویسٹ کیجئے

کمرشل پراپرٹی میں پیسہ انویسٹ کرنے کے وہی اصول ہیں جو رہائشی پراپرٹی میں انویسٹ کرنے کے ہیں۔ کمرشل پراپرٹی میں رقم انویسٹ کرنے کے لئے بھی اُس کی لوکیشن کا اطمینان کرلینا نہایت ضروری ہے کیونکہ لوگوں کو وہاں آنے جانے میں آسانی درکار ہوتی ہے اور مناسب لوکیشن کی وجہ سے سامان کی آمد و رفت بھی سہل انداز میں ہوسکتی ہے۔

 

مہنگائی، ریئل اسٹیٹ کے لئے فائدہ مند

 پاکستان میں مہنگائی کی شرح عموماً 8 سے 10 فیصد رہتی ہے۔ پاکستان میں پراپرٹی میں سرمایہ کاری کرنے والے یہ جانتے ہوں گے کہ مہنگائی کی صورتِ حال کا اس سیکٹر پر کیسا اثر ہوتا ہے۔

اِس کا اثر یہ ہوتا ہے کہ کو پراپرٹی آپ نے آج دس لاکھ روپے کی خرید لی، آج سے ایک سال بعد آپ اُس پراپرٹی کا دس لاکھ روپے میں صرف 80 فیصد ہی لے پائیں گے۔

اِسی لیے صرف مہنگائی ہی کو اگر پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے ایک پیمانہ اور ایک وجہ سمجھ لیا جائے تو ریئل اسٹیٹ ہر صورت ایک فائدہ مند کاروبار ہے۔

 

گرانا: ریئل اسٹیٹ سے جُڑے ہر مسئلے کا حل

یاد رہے کہ گرانا پاکستان کا سب سے اسمارٹ پراپرٹی پورٹل ہے جس کا مقصد برسوں پُرانے ریئل اسٹیٹ کے نظام اور اس نظام میں پنپتے فرسودہ روایات کو ختم کرنا ہے۔

 

 

گرانا آپ کو دیتا ہے ریئل اسٹیٹ سے جُڑے ہر مسئلے کا حل۔ آپ اپنی رہائش کو اپ گریڈ کرنا چاہتے ہیں یا بہتر لوکیشن پر گھر خریدنا چاہتے ہیں، کرائے پر گھر لینا چاہتے ہیں یا اپنی رہائش کے لیے کسی موزوں رہائشی کی تلاش میں ہیں تو ہماری ایپ اور ویب سائٹ آپ کی منتظر ہیں۔ وہاں اپنی مختصر معلومات درج کریں اور پائیں اپنی ہر اُمید سے بڑھ کر۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانا بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago