Everyday News

دبئی میں جائیدادیں خریدنے والے ممالک کی فہرست میں پاکستان کا آٹھواں نمبر

اسلام آباد: دبئی میں پراپرٹی خریدنے والے 10 بڑے ممالک کی فہرست میں پاکستان بھی شامل ہے جبکہ اس فہرست میں پاکستان اور مصر آٹھویں نمبر پر ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں رہائشی پراپرٹی کی خرید و فروخت میں اس سال 60 فیصد اور قیمتوں میں 85 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

بھارت دبئی میں پراپرٹی کی خریداری میں 8 فیصد کمی کے باوجود فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔

رپورٹ کے مطابق فہرست میں برطانیہ، اٹلی، روس، فرانس، کینیڈا، متحدہ عرب امارات، مصر، پاکستان، لبنان اور چین شامل ہیں جب کہ اس فہرست  میں پاکستان اور مصر آٹھویں نمبر پر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دبئی کی رہائشی پراپرٹیز کے 6 مہینوں کے کاروبار کا حجم 24.23 ارب ڈالر رہا جبکہ یورپی جیوپولیٹیکل حالات اور عالمی شرح سود بڑھنے کی توقعات پر مارٹگیج مارکیٹ فعال رہی۔

یوکرین جنگ میں پابندیوں کے بعد روسی سرمایہ کاروں کی دبئی میں پراپرٹی کی خریداری میں 164 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا جب کہ فرانس سے دبئی میں پراپرٹی کی خریداری کا حجم میں 42 فیصد اور برطانیہ سے صرف 18 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

بھارت کی خریداری 8 فیصد اور اٹلی سے دبئی پراپرٹی کی خریداری 17 فیصد کم ہوئی۔

رپورٹ میں جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2022 کے دوران دبئی میں ریکارڈ 37762 پراپرٹی یونٹ فروخت کیے گئے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago