Real Estate

خوش ذائقہ کھانوں کے شہر لاہور میں فرنیچر کی خریداری کہاں سے کی جائے؟

جدید طرزِ تعمیر اور تزئین و آرائش سے مزین ایک خوبصورت گھر ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے۔ گھر کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد اس کی تزئین و آرائش وہ مرحلہ ہوتا ہے جسے اگر بطریقِ احسن سرانجام دیا جائے تو آپ کے گھر کی ظاہری شکل دیدنی ہو سکتی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اس حوالے سے جو سب سے بہترین آپشن آپ اختیار کر سکتے ہیں وہ یہ کہ گھر کی تزئین و آرائش کے لیے کسی ماہر انٹیریئر ڈیزائنر کی خدمات حاصل کر لی جائیں۔ انٹیریئر ڈیزائنر آپ کی ضروریات کو سمجھتے ہوئے ایک تخلیقی حل کی فراہمی میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ بلاشبہ اس کے لیے شاید آپ کو تھوڑا اضافی بجٹ درکار ہو سکتا ہے لیکن اس قلیل خرچے سے آپ کے گھر کی قدر و منزلت میں غیر یقینی حد تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

گھر کی اندرونی خوبصورتی کے لیے یہ بہت اہم ہے کہ گھر میں تزئین و آرایش کا سامان جیسے فرنیچر، پردے، وال پینٹنگ وغیرہ میں آپ کا انتخاب کیسا ہے۔ تزئین و آرائش کا یہ سامان آپ کے گھر کو مزید جاذبِ نظر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

تزئین و آرائش کے سامان بالخصوص فرنیچر کی خریداری کے حوالے سے آج اپنی اس تحریر میں ہم اپنے قارئین سے چند مفید معلومات کا تبادلہ کرنا چاہیں گے کہ خوش ذائقہ کھانوں اور پکوانوں کے شہر لاہور میں آپ باآسانی فرنیچر کہاں سے خرید سکتے ہیں۔

انسان کی ایک تخلیقی فطرت ہے کہ وہ ہمیشہ نئی سے نئی چیزوں کے استعمال کے لیے ہمہ وقت تیار رہتا ہے۔ اسی طرح اگر بات کی جائے فرنیچر کی خریداری کی تو اس میں کوئی شک نہیں کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ فرنیچر کی صنعت میں بھی جدت آ چکی ہے اور آپ کو ہر طرح کے نت نئے انداز کا فرنیچر مارکیٹ میں باآسانی مل جاتا ہے۔

فرنیچر کی خریداری سے متعلق سامان کے انتخاب کا انحصار آپ کی جیب پر ہے اور لاہور پاکستان کے ان چند شہروں میں سے ایک ہے جہاں آپ اپنی استطاعت کے مطابق فرنیچر کی خریداری کر سکتے ہیں۔

لاہور کی فرنیچر مارکیٹ مختلف اقسام کے ڈیزائنوں، رنگوں، لکڑیوں، شکلوں اور جدت سے بھری ہوئی ہیں۔ جب آپ ایک مرتبہ اپنی تحقیق کر لیں اور نیا فرنیچر خریدنے یا اپ گریڈ کرنے کا ذہن بنا لیں تو اگلا سوال یہ ہے کہ فرنیچر خریدنا کہاں سے ہے؟

فکر مت کریں! اس تحریر میں ہم نے لاہور کی چند مشہور فرنیچر مارکیٹوں کا احاطہ کیا ہے جو نہ صرف آپ کی خواہش بلکہ آپ کے بجٹ سے بھی مماثل ہوں گی۔

تو چلیے شروع کرتے ہیں!

فرنیچر کی خریداری میں لاہور شہر ایک بہترین انتخاب

چاہے آپ اپنے نئے گھر کے لیے فرنیچر خرید رہے ہوں یا صرف اپنے گھر کے اندرونی حصے کی تزئین و آرائش کر رہے ہوں، فرنیچر کا انتخاب اور اس کی خصوصیات آپ کی شخصیت کے بارے میں بہت کچھ بتاتی ہیں۔ سب سے پہلے آپ کو یہ حتمی فیصلہ کرنا ہے کہ آپ کو اپنے گھر کے لیے لکڑی سے بنا فرنیچر درکار ہے یا بھر دھات سے بنا ہوا۔ فرنیچر کی خریداری کے بارے میں فیملی سے تفصیلی مشورے اور غور و حوض کے لیے یہ ضروری ہے کہ آپ کو مارکیٹ میں جانے سے پہلے دونوں اقسام کے فرنیچر کے فوائد اور نقصانات کا بغور علم ہونا چاہئیے۔

آبادی اور تجارتی سرگرمیوں کے حوالے سے لاہور پاکستان کا دوسرا سب سے بڑا شہر ہے اور اس شہر کے بارے میں سب سے اچھی بات یہ ہے کہ آپ اپنے گھر کے لیے جو بھی خریداری کرنا چاہتے ہیں اس کے لیے آپ کو اپنے بجٹ میں رہتے ہوئے مختلف آپشن ہمیشہ دستیاب ہوتے ہیں۔ لاہور میں فرنیچر کی متعدد مارکیٹیں قائم ہیں جہاں آپ خریداری کے لیے باآسانی رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ ان مارکیٹوں میں اچھرہ مارکیٹ، مین بازار گلبرگ، پی آئی اے روڈ اور شاہ عالم مارکیٹ زیادہ نمایاں ہیں۔

لاہور کی مرکزی شاہراہ فیروز پور روڈ پر واقع اچھرہ فرنیچر مارکیٹ

لاہور کی مرکزی شاہراہ فیروز پور روڈ پر واقع اچھرہ مارکیٹ آپ کے گھر کے لیے ہر چیز اور ہر چیز کے لیے وَن سٹاپ شاپنگ مارکیٹ ہے۔ کپڑوں سے لے کر پردے، فکسچر اور فٹنگ سے لے کر فرنیچر تک آپ کو اس بازار میں ہر چیز مل سکتی ہے۔

اچھرہ مارکیٹ نہ صرف خریداری کی وجہ سے مشہور ہے بلکہ یہ لاہور کی قدیم ترین مارکیٹوں میں سے ایک ہے۔ آپ مطلوبہ قسم کے فرنیچر کے ڈیزائن، انداز اور لکڑی یہاں سے خرید سکتے ہیں۔ یہاں نہ صرف فرنیچر کی دکانیں ہیں بلکہ ایسی دکانیں بھی ہیں جہاں آپ اپنے گھر کے لیے اعلیٰ معیار کے کپڑے، بیڈ شیٹس اور کُشن کا بھی انتخاب کر سکتے ہیں۔ کسی بھی دکاندار کے ساتھ قمیت پر گفت و شنید کے حوالے سے اس مخصوص مارکیٹ کا دورہ کرنے سے آپ کو واضح فرق محسوس ہو گا۔

نئے فرنیچر کی خریداری کے علاوہ یہ مارکیٹ سفید پوش لوگوں کے لیے بھی سہولت مہیا کرتی ہے جو اپنے موجودہ فرنیچر کے ڈیزائن کو کم لاگت سے جدید شکل میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ یہاں کے بڑھئی انتہائی تجربہ کار ہیں اور اپنی ماہرانہ صلاحیت سے اچھی طرح واقف ہیں۔ جس کی بدولت آپ ان کے کام کے معیار سے متعلق تسلی بخش رہیں۔ آپ اس مارکیٹ سے تیارشدہ یا حسبِ ضرورت اعلیٰ معیار کے پردے بھی حاصل کر سکتے ہیں جو آپ کے فرنیچر سے مماثل ہوں گے۔

لاہور کے پوش علاقے مین مارکیٹ گلبرگ میں قائم فرنیچر مارکیٹ

لاہور کی مین مارکیٹ گلبرگ یہاں کی مشہور ترین مارکیٹوں میں سے ایک ہے جو پوش علاقے گلبرگ کے قلب میں واقع ہے۔ بہت سی دوسری دکانوں کے علاوہ آپ کو یہاں فرنیچر کی دکانیں بھی جگہ جگہ نظر آئیں گی جو دفاتر اور گھروں کے لیے تیار فرنیچر فروخت کرتی ہیں۔

یہ دکاندار آن ڈیمانڈ فرنیچر کی تیاری کی سہولت بھی فراہم کرتے ہیں۔ چونکہ یہ فرنیچر مارکیٹ لاہور کے سب سے زیادہ پوش علاقوں میں واقع ہے اس لیے یہاں فرنیچر کی قیمتیں شہر کی دیگر مارکیٹوں کے مقابلے میں نسبتاً زیادہ ہو سکتی ہیں۔ زیادہ تر دکانیں دفتری فرنیچر کے لیے ہیں لیکن گھریلو فرنیچر کے لیے چند پرانی دکانیں اب بھی موجود ہیں جو اعلیٰ معیار کے بیڈ سیٹ اور صوفے تیار کرتی ہیں۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے متصل پی آئی اے روڈ پر واقع فرنیچر مارکیٹ

پی آئی اے مین بلیوارڈ پر فرنیچر کی مارکیٹ ایک سستی مارکیٹ ہے جہاں آپ اپنے گھر کے لیے بیڈ سیٹ اور صوفہ سیٹ کی مختلف اقسام سستی قیمت پر حاصل کر سکتے ہیں۔ اگر آپ آن ڈیمانڈ فرنیچر کا ارادہ رکھتے ہیں تو یہ جگہ آپ کے لیے ڈیزائن کے حوالے سے کسی جنت سے کم نہیں ہو گی لیکن آپ کو معیار پر تھوڑا سا سمجھوتہ کرنا پڑے گا۔

اوسطاً یہاں 7 افراد کی نشست کے لیے صوفہ سیٹ 30,000 روپے میں باآسانی مل سکتا ہے جو کہ لاہور کی دیگر مارکیٹوں میں دستیاب اِسی صوفہ سیٹ کی اوسط قیمت سے کم ہے۔ اس بازار میں کاریگر صوفہ سیٹ بنانے کے لیے جو لکڑی استعمال کرتے ہیں وہ کیکر کے درخت کی ہے۔ جب آپ صوفہ سیٹ خرید رہے ہوں تو آپ بیڈ سیٹ خریدنے میں بھی دلچسپی لے سکتے ہیں جو اِسی بازار میں دستیاب ہیں۔ اوسطاً ایک بیڈ سیٹ کی قیمت یہاں 40,000 روپے سے شروع ہوتی ہے۔

شہرِ لاہور کی مصروف ترین مارکیٹ شاہ عالم فرنیچر مارکیٹ

لاہور میں شاہ عالم مارکیٹ برصغیر پاک و ہند کی تقسیم کے وقت سے پہلے سے موجود ہے۔ اس بازار میں کسی کو اپنے گھر کے لیے کسی بھی چیز کے لیے بہت سارے آپشن مل سکتے ہیں جس کا وہ تصور کر سکتے ہیں۔ اس میں نہ صرف فرنیچر اور گھر کی سجاوٹ کی اشیاء شامل ہیں بلکہ دیگر ضروری اشیاء جیسے الماری کی اشیاء، باورچی خانے کی اشیاء، مصالحہ جات وغیرہ بھی باآسانی دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ آپ گھر کی سجاوٹ کے لیے نوادرات بھی یہاں تلاش کر سکتے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago