Graana News

سیلاب زدہ علاقوں میں گندم کے بیج کی منظم تقسیم کے لیے کمیٹی بنانے پر غور: این ایف آر سی سی

نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر (این ایف آر سی سی) کے حالیہ اجلاس میں سیلاب سے متاثرہ کسانوں میں گندم کے بیج کی مفت تقسیم کے لیے منصفانہ اور منظم طریقہ کار وضع کرنے کی خاطر کمیٹی تشکیل دینے پر غور کیا گیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

این ایف آر سی سی حکام کے مطابق اجلاس کی صدارت این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے کی اور اس کی شریک صدارت نیشنل کوآرڈینیٹر این ایف آر سی سی میجر جنرل ظفر اقبال نے کی۔ اجلاس میں صوبائی حکام بھی شریک ہوئے۔

حکام کے مطابق اجلاس کو بتایا گیا کہ سیلاب سے متاثرہ تمام اضلاع میں گندم کے بیج کی منصفانہ اور منظم تقسیم کے لیے قائم کی جانے والی کمیٹی میں ضلعی انتظامیہ، وفاقی و صوبائی حکومتوں اور این ڈی ایم اے کے حکام شامل ہوں گے۔

علاوہ ازیں اجلاس میں سیلاب سے متاثرہ زرعی اراضی کے کسانوں کے زمینی حالات و حقائق کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ منصوبے کے تحت گندم کے بیجوں پر آنے والے 50 فیصد اخراجات وفاقی حکومت جبکہ باقی اخراجات متعلقہ صوبے برداشت کریں گے۔

وفاقی سیکرٹری خوراک نے اجلاس کو بیج کی خریداری اور اس کی تقسیم کے طریقہ کار کے بارے میں آگاہ کیا۔

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر کے 84 اضلاع کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے، جن میں بلوچستان کے 23، سندھ کے 21 اور خیبرپختونخواہ کے 17 اضلاع شامل ہیں۔

این ایف آر سی سی حکام نے بتایا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں ماڈل ولیجز بنانے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی جہاں گھروں کے علاوہ دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی جن میں مسجد، بنیادی صحت کے مراکز اور دیگر شامل ہیں۔

اجلاس کو ماڈل گھروں کے رہائشی یونٹ کے مختلف ڈیزائنز کے بارے میں بتایا گیا جہاں مویشی بھی باآسانی رکھے جا سکیں گے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

11 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago