Construction

بچ جانے والے تعمیراتی مٹیریل کا کیا کریں؟

تعمیراتی منصوبے پر کام شروع کرنے کے لیے مٹیریل کی دستیابی ضروری ہے۔ تعمیراتی منصوبہ نیا ہو یا پھر مرمتی ،کمرشل ہوں یا انفرادی ہو۔ ہر طرح کا ضروری مٹیریل نیز ڈیزائننگ مٹیریل کا حصول ممکن بنایا جاتا ہے اور تعمیر کا آغاز کیا جاتا ہے۔ کوئی بھی منصوبہ یا گھر مکمل ہونے کے بعد اکثر و بیشتر کم یا زیادہ تعمیراتی مٹیریل باقی رہ جاتا ہے۔ اور یہ سوال ذہن میں ابھرتا ہے کہ بچ جانے والے تعمیراتی مٹیریل کا کیا کریں؟

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اگرچہ تعمیراتی منصوبوں پر کام شروع کرنے سے قبل مٹیریل سے متعلق منصوبہ بندی نہایت ضروری ہے۔ جس کے تحت آپ ضرورت سے زائد مٹیریل کی خریداری یا اس کے ضائع ہونے جیسے مسائل سے بچ سکتے ہیں۔ تاہم بچ جانے والے تعمیراتی مٹیریل کو بھی بہت سے کاموں میں لایا جا سکتا ہے۔

 

مٹیریل کی فہرست ترتیب دیں

کسی بھی قسم کا تعمیراتی مٹیریل بچ جانے کی صورت میں سب سے پہلے اس کی فہرست ترتیب دیں۔

پاکستان میں اکثر و بیشتر گھروں کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد کچھ مٹیریل باقی رہ جاتا ہے۔ جن میں اینٹ، ریت، سیمنٹ، بجری اور ٹائلز وغیرہ شامل ہیں۔ اس تمام مٹیریل کی الگ الگ فہرست بنانا ضروری ہے تاکہ آپ کو اندازہ ہو سکے کہ کون سی شے کس مقدار اور حالت میں موجود ہے۔ ٹوٹے ہوئے مٹیریل جیسے اینٹوں وغیرہ کی فہرست الگ اور ثابت یعنی صحیح اور مکمل مٹیریل کی فہرست الگ تیار کر لیں۔ اور اس تمام مٹیریل کو ترتیب اور منظم طریقے سے رکھ لیں۔

 

مٹیریل حفاظت اور ترتیب سے رکھیں

بچ جانے والے تعمیراتی مٹیریل کو اکثر گھر کے افراد ایک ساتھ کسی کونے میں اکھٹا کر دیتے ہیں یا پھر گھر کی چھت پر رکھ دیتے ہیں جس سے اینٹوں، سیمنٹ اور ریت کی خرابی اور ناقابلِ استعمال ہونے کا شائبہ ہوتا ہے۔ تمام مٹیریل کی فہرست ترتیب دینے کے بعد اسے الگ الگ اس طرح رکھا جائے کہ کسی ایک اینٹ کو بھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ نہ ہو۔ کوشش کریں کہ مٹیریل کو کسی چھت کے نیچے یا اوپر سے ڈھانپ کر محفوظ کیا جائے تاکہ دوبارہ استعمال یا فروخت کرنے کی صورت میں قابلِ استعمال ہو۔

بچ جانے والے مٹیریل کا استعمال

تعمیر مکمل ہونے کے بعد باقی مٹیریل کا استعمال آپ اپنے ہی گھر میں کر سکتے ہیں۔ جن کے تحت باغیچے سے لے کر گھر کے کسی بھی حصے میں کوئی چھوٹی یا ضروری تعمیر ممکن ہے۔

ٹائلیں

مٹیریل میں بچ جانے والی ٹائلیں گھر کے کسی بھی حصے کی خوبصورتی یا مضبوطی کے لیے استعمال کی جا سکتی ہیں۔

باورچی خانے میں بڑی ٹائلوں کو کوسٹر کے طور پر بھی دوبارہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

کسی بھی سائز کی ٹائلوں کو توڑا جا سکتا ہے اور میز، آئینے، فریم یا کسی دوسری سخت سطح پر موزیک کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اگر ٹائلوں کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں توڑ دیا جاتا ہے، تو ان کا استعمال باغیچے میں موجود راستوں کے لیے، یا پھر پلانٹر کے نیچے فلر کے لیے کیا جا سکتا ہے تاکہ پانی آسانی سے نکل سکے۔

ٹائلوں کے بڑے ٹکڑوں ( ٹوٹے ہوئے ٹائل) کو باغیچے میں رنگین اور خوبصورت بارڈر کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

 

اینٹوں کا استعمال

اینٹ ایسا تعمیری مٹیریل ہے جس سے مختلف ایسی تعمیرات کی جا سکتی ہیں جن کے تحت گھر میں کسی بھی سہولت کا حصول ممکن ہوتا ہے۔

اینٹیں باغیچے کا راستہ بنانے یا اس کی سرحد مقرر کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

فالتو اینٹوں کے ذریعے آپ فائر پٹ کی تعمیر کر سکتے ہیں۔ بار بی کیو یا ایسا پلیٹ فارم بنا سکتے ہیں جو گھر میں کسی بھی تقریب کی صورت میں آپ کے کام آ سکتا ہے۔ علاوہ ازیں باغیچے میں ایک الگ مخصوص سبز ایریا بنا سکتے ہیں جس میں گھاس اور نازک پھول اگائے جا سکیں اور جہاں بچوں کا داخلہ ممنوع ہو۔

 

لکڑی کا استعمال

اگر تعمیراتی مٹیریل میں لکڑی بچ گئی ہے تو یہ آپ کے لیے بہت فائدہ مند ہو سکتی ہے جس سے آپ اپنے تخلیقی جوہر دکھا سکتے ہیں۔ لکڑی کے ذریعے آپ مختلف اور منفرد مندرجہ ذیل اشیا بنا سکتے ہیں۔

پرندوں کا گھر بنائیں۔ یہ نہ صرف پرندوں کے لیے ایک بنا بنایا آشیانہ ہوگا بلکہ آپ کے گھر میں ایک خوبصورت اضافہ ہوگا۔

لکڑی سے ایک بک شیلف یعنی کتابوں کی الماری بنائی جا سکتی ہے۔ اسے آپ کسی بڑھئی سے بھی بنوا سکتے ہیں یا پھر خود اپنی ضرورت اور ڈیزائن کے مطابق تھوڑی سی محنت کے ساتھ بنا سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ اسٹوریج یونٹ، ٹول بکس یا باغیچے میں بیٹھنے کے لیے ایک یا زائد بینچ بھی بنائے جا سکتے ہیں۔

لکڑی کے چھوٹے باقی بچ جانے والے ٹکڑوں سے فوٹو فریم، ٹی کوسٹرز یا چھوٹے بچوں کے کھلونے بنائے جا سکتے ہیں۔

 

پینٹ کا استعمال

تعمیر و مرمت کے دوران اگر پینٹ یا رنگ و روغن بچ گیا ہے تو آپ یقیناَ اسے کام میں لا سکتے ہیں۔ پینٹ کسی بھی پہلے سے پینٹ شدہ اور خراب چیز پر دوبارہ کر کے اسے نئی  شکل دی جا سکتی ہے۔

اگر آپ کے پاس بہت زیادہ پینٹ بچا ہے۔ تو اسے ذخیرہ کر لیں تاکہ آپ اسے اگلے چند سالوں میں دوبارہ استعمال کرسکیں۔ کین کے ڈھکن کو پلاسٹک کی شیٹ سے ڈھانپیں اور ڈھکن کو محفوظ طریقے سے لگائیں۔

آپ گھر میں موجود کسی بھی چھوٹی یا پرانی چیز جیسا کہ پرانے میز،کرسی ڈریسنگ ٹیبل یا پھر دروازے کو دوبارہ پینٹ کر سکتے ہیں۔

 

سیمنٹ کا استعمال

سیمنٹ سے آپ گھر میں کسی بھی دیوار یا فرش وغیرہ کی مضبوطی یقینی بنا سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں، باغیچے میں پلاسٹک کنٹینرز کے ساتھ سیمنٹ کا مٹیریل بنا کر ان میں مختلف پودے اور پھول لگائے جا سکتے ہیں۔ اور مزید یہ کہ سیمنٹ کی مدد سے باغیچے کے کونے میں ایک خوبصورت فوارہ تعمیر کیا جا سکتا ہے۔

 

 

بجری کا استعمال

بچ جانے والی بجری باغیچے کو مختلف حصوں میں تقسیم کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کیاریوں، گملوں اور پودوں میں بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ باغیچے کی زمین اور راستوں پر بجری بچھائی جا سکتی ہے۔ اور بجری کو آپ خوبصورت اور من پسند رنگ بھی دے سکتے ہیں۔

 

پلاسٹر آف پیرس کا استعمال

باقی ماندہ پلاسٹر آف پیرس سے آپ مختلف ڈیکوریشن پیسز اور بچوں کے لیے کھلونے بنا سکتے ہیں۔ اور یہ بنانے کا طریقہ بہت ہی آسان ہے۔ پلاسٹر آف پیرس سے کینڈل اسٹینڈ بنانے کا طریقہ نہایت آسان ہے۔

کینڈل سٹینڈ بنانے کے لیے پلاسٹر آف پیرس کے علاوہ پانی، کپ کیک کا ریپر، سکاچ ٹیپ اور کینڈل لیں۔

پلاسٹر آف پیرس پانی میں مکس کرکے تیار کر لیں۔بعدازاں، کپ کیک کے ریپر کو ہموار سطح پر سیدھا رکھیں۔ اب ریپر کو تیار پلاسٹر آف پیرس سے آدھا بھر دیں۔ موم بتی کے نچلے حصے پر ٹیپ لگا دیں۔ اور اسے آدھے بھرے کپ کیک ریپر کے درمیان میں آہستہ سے گاڑ دیں۔ اور اس کے بعد ریپر کا باقی حصہ پلاسٹر آف پیرس سے بھر دیں۔ کچھ دیر موم بتی ہاتھ سے تھامے رہیں تاکہ پلاسٹر آف پیرس قدرے سخت ہو جائے۔ اور موم بتی گرنے نہ پائے۔ اس کے بعد چوبیس گھنٹے تک اسے ویسا ہی رہنے دیں۔ لیجیئے آپ کا کینڈل سٹینڈ تیار ہے۔

 

تعمیراتی مٹیریل فروخت کر دیں

اگر آپ گھر کے کسی حصے یا جگہ پر تعمیراتی مٹیریل کا استعمال نہیں کرنا چاہتے۔ یا پھر اس تمام مٹیریل کے ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ تو آپ اسے ری سیل یعنی فروخت کر سکتے ہیں۔ ایسے بہت سے گاہک آپ کو مل سکتے ہیں۔ جو آدھی قیمت یا سستے داموں آپ سے یہ مٹیریل خرید لیں گے۔ یا پھر آپ کو مٹیریل کی وہی قیمت بھی مل سکتی ہے جس پر آپ نے خریدا ہے۔ آپ اپنے مٹیریل کو تصاویر کے ساتھ آن لائن سائٹس پر بھی فروخت کر سکتے ہیں۔ وہ مزدور اور معمار بھی مددگار ثابت ہو سکتے ہیں جنھوں نے آپ کے گھر کی تعمیر کی ہو۔

 

مسجد کی تعمیر یا ضرورت مند کو عطیہ

آپ اپنے مٹیریل کو کسی زیرِ تعمیر مسجد یا مدرسے کو بھی عطیہ کر سکتے ہیں۔ یا پھر وہ ضرورت مند لوگ اس مٹیریل کے مستحق ہو سکتے ہیں۔ جو اپنے گھر کی تعمیر کرنا چاہتے ہوں۔ اور صاحبِ استطاعت نہ ہوں۔  کارِ خیر کے طور پر موجودہ مٹیریل کے ساتھ مزید ضروری مٹیریل خرید کر بھی عطیہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago