Real Estate

گھر کی تعمیر کے لیے کیسا رہائشی پلاٹ خریدا جائے؟

گھر بنانے کی منصوبہ بندی بیشتر افراد اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کے ساتھ ہی شروع کر دیتے ہیں۔ اور سرمایہ کاری کے لیے محنت اور کاوشوں کا آغاز کرتے ہیں۔ کچھ لوگ تعمیر شدہ گھر خریدنا پسند کرتے ہیں۔ تاکہ  تعمیراتی پہلوؤں اور دیگر مسائل میں الجھنے سے دور رہ سکیں۔ تاہم، کچھ افراد اپنی مرضی اور خواہش کے مطابق گھر تعمیر کروانے کے خواہاں ہوتے ہیں۔ اور بہترین زمین یا پلاٹ کی تلاش میں ہوتے ہیں۔ اس کے برعکس، کچھ افراد نئی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پلاٹ لے کر چند سالوں بعد تعمیر کا ارادہ رکھتے ہیں۔ لہٰذا، اپنے گھر کی خواہش لیے ہر دوسرا شخص سرمایہ کاری کرنے کو تیار ہے۔ لیکن سب سے پہلے قابلِ غور یہ ہے کہ گھر کی تعمیر کے لیے کیسا رہائشی پلاٹ خریدا جائے۔ تاکہ مستقبل میں رہن سہن، سہولیات اور ضروریات پر سمجھوتہ نہ کرنا پڑے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

 

بہترین رہائشی پلاٹ کونسے ہیں؟

اگرچہ آپ نے زمین کی منتقلی اور حصول میں تمام قانونی پہلوؤں کو مدِنظر رکھا۔ اور ان کے مطابق سرمایہ کاری کی۔ لیکن گھر کی تعمیر سے قبل یا بعد میں ایسے مسائل سے سامنا ہوا۔ جس نے آپ کی رہائش کو چیلنج کر دیا۔ تو پھر آپ یہ سوچنے پر مجبور ہوں گے۔ کہ زمین یا پلاٹ کی خریداری سے قبل یہ عوامل یقینی طور پر غور طلب تھے۔ تاہم، پلاٹ کی خریداری کے معاملے میں بیشتر افراد کچھ مندرجہ ذیل نکات زیرِ غور رکھتے ہیں۔ علاوہ ازیں کچھ افراد پلاٹ یا زمین کی خریداری میں قطعی نابلد ہوتے ہیں۔ لہٰذا، ان کے لیے پلاٹس کی یہ اقسام فیصلہ کرنے میں آسانی پیدا کر سکتی ہیں۔

کارنر پلاٹ

پارک کے سامنے والا پلاٹ

مرکزی شاہراہ پر واقع پلاٹ

کمرشل مقامات سے نزدیک

نکاسی آب یا سیوریج سسٹم

بجلی اور گیس کے کنکشن

زمین کی جانچ اور پانی کی سطح

علاقے یا سوسائٹی کی ممکنہ ترقی

 

 

کارنر پلاٹ

کسی بھی علاقے یا سوسائٹی میں کارنر پلاٹ پر گھر بنانے کے متعدد فوائد ہیں۔ سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ گلی یا سڑک پر کارنر گھر کو پرائویسی یا رازداری حاصل ہوتی ہے۔ دوسرے گھروں کے درمیان واقع ہونے سے آمد و رفت متاثر ہونے اور تمام تر معاملات میں پڑوسیوں کے مخل ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ کارنر پلاٹ کا ایریا باقی پلاٹوں کی نسبت قدرے زیادہ ہوتا ہے۔ کارنر پر تعمیر کی بدولت گھر میں دو داخلی راستے رکھے جا سکتے ہیں۔ اور دو مرکزی گیٹ نصب کروائے جا سکتے ہیں۔ فرنٹ ایلیویشن نہایت پرکشش اور جمالیاتی طرز پر ڈیزائن ہو سکتا ہے۔ علاوہ ازیں، گھر کے باہر یا اندر پارکنگ میں آسانی ہوتی ہے۔ مزید یہ کہ، پراپرٹی کی اہمیت میں ایک واضح اضافہ ہوتا ہے۔

 

 

پارک کے سامنے والا پلاٹ

سڑک یا گلی چاہے کتنی بھی کشادہ کیوں نہ ہو۔ گھر کے سامنے دوسرے تعمیر شدہ گھر سے ہوا کا گزر، پرائویسی اور دیگر مسائل جنم لے سکتے ہیں۔ اگرچہ کچھ لوگوں کے نزدیک یہ گھر میں شور اور آوازیں آنے کا سبب بن سکتا ہے۔ تاہم، گھر کے سامنے پارک کی موجودگی سے تروتازہ ہوا اور سردی میں دھوپ کا حصول ممکن ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گھر میں سیم یا نمی جیسے مسائل پیدا نہیں ہوتے۔ علاوہ ازیں، آپ مکمل طور پر گھر کی کھڑکیاں کھول کر موسم اور سیزن سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پارک ہونے کے باعث کسی ہمسائے سے سامنا ممکن نہیں ہو پاتا۔ اور پرائیویسی قائم رہتی ہے۔ مزید یہ کہ، آپ درختوں، پودوں اور پرندوں کی چہچہاہٹ سے قدرت کے قریب ہوتے ہیں۔

 

 

مرکزی شاہراہ پر واقع پلاٹ

اگرچہ یہ نقطہ واضح ہے کہ مین روڈ یا مرکزی شاہراہ پر واقع زمین یا پلاٹ کی قیمت یقیناَ زیادہ ہو گی۔ تاہم، اس کے بے شمار فوائد ہیں۔ سوسائیٹیز سے باہر نکلنا یا گلی محلوں کے تنگ راستوں سے گاڑی نکالنا الجھن کا باعث بنتا ہے۔ علاوہ ازیں، آپ وقت کی  پابندی بھی نہیں کر پاتے۔ اس کے برعکس، اگر آپ گاڑی کے مالک نہیں۔ تو مرکزی شاہراہ پر رہائش کی بدولت آپ کوئی بھی ٹرانسپورٹ سروس بآسانی اور کم وقت میں حاصل کر سکتے ہیں۔ اسی طرح، مین روڈ پر واقع آپ کا گھر دوسروں کے لیے بھی باعثِ زحمت نہیں ہوگا۔ مثال کے طور پر، کسی بھی تقریب یا میل ملاقات کی صورت میں مہمان بآسانی آپ کے گھر پہنچ سکتے ہیں۔ پہلی بار تشریف لانے والوں کے لیے گھر ڈھونڈنے میں آسانی ہوگی۔ مزید یہ کہ، پارکنگ کے لیے زیادہ جگہ دستیاب ہوگی۔

 

 

کمرشل مقامات سے نزدیک

شہر کے مرکزی مقامات تک آسان رسائی رہائشی علاقوں کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے۔ ایسا پلاٹ یا زمین جس پر گھر کی تعمیر کے بعد رہائش اختیار کی جائے۔ اور وہ شہر کے مرکزی مقامات کے قریب نہ ہوں۔ تو یقیناَ آپ کے لیے یہ ایک چیلنج کی صورت اختیار کر سکتا ہے۔ دور دراز علاقے یا الگ تھلگ سوسائٹی میں پلاٹ آپ کے ہر دورے پر ایک اضافی خرچ ثابت ہوگا۔ علاوہ ازیں، تعمیراتی مٹیریل کے لیے ٹرانسپورٹ اور تعمیراتی لاگت جیسے دیگر اخراجات دگنے ہو سکتے ہیں۔ مزید یہ کہ گھر منتقلی کے بعد روزانہ کی بنیاد پر آمد و رفت کا سلسلہ اثر انداز ہو سکتا ہے۔

 

 

نکاسی آب یا سیوریج سسٹم

باقاعدہ منصوبہ بندی کے بغیر بنائے گئے نو آبادیاتی علاقے رہائش کے متعدد مسائل پیدا کرتے ہیں۔ کوئی بھی پلاٹ خریدنے سے قبل اس ایریا کے نکاسی آب کا تخمینہ لگانا نہایت ضروری ہے۔ گھر کی تعمیر کے بعد اگر آپ روز مرہ معمولات باقاعدگی سے جاری نہیں رکھ سکیں گے۔ تو ایسی جگہ گھر کی تعمیر آپ کو کوئی فائدہ نہ دے پائے گی۔ سیوریج سسٹم اور پائپ لائنز کا شمار بنیادی ضرورتوں میں ہوتا ہے۔ جس کا مناسب اور صحیح سسٹم ہی گھر میں رہائش کا جواز بناتا ہے۔ لہٰذا، پلاٹ سے متعلق یہ نقطہ درست فیصلے میں مددگار ہوگا۔

 

 

بجلی اور گیس کے کنکشن

سیوریج سسٹم کی طرح بجلی اور گیس بھی اہم اور بنیادی ضرورت ہے۔ اگر علاقے میں یہ دونوں سہولتیں موجود نہیں۔ تو یہ سرچ کریں کہ اس علاقے یا سوسائٹی کو بنے کتنا عرصہ ہوا ہے۔ اور اب تک بجلی اور گیس کے کنکشن کتنے گھروں تک پہنچ پائے ہیں۔ تاکہ آپ یہ اندزہ لگا سکیں کہ کتنے عرصے میں آپ کے پلاٹ یا زمین تک یہ کنکشن پہنچ جائیں گے۔ بصورتِ دیگر، کوئی فوری حل ممکن نہ ہونے پر بھی آپ آگاہ ہو جائیں گے ۔ لہٰذا، یہ بنیادی کنکشنز نظر انداز نہیں کیے جا سکتے۔

 

 

زمین کی جانچ اور پانی کی سطح

پلاٹ پر تعمیر کا آغاز کرنے سے قبل مٹی کی جانچ انتہائی ضروری اور اہم ہے۔ علاوہ ازیں، پانی کی سطح اور معیار کی جانچ بھی ضروری ہے۔ جہاں زمین کی خریداری پر لاکھوں روپیہ خرچ کیا جا رہا ہے۔ وہاں مستقبل میں گھر کی مضبوطی اور پائیداری کی ضمانت بھی ازحد اہم ہے۔ زمین کی جانچ سے عمارتی ڈھانچہ، بنیاد، انٹیریئر اور فکسچر کی تعیناتی یا تنصیب کا تخمینہ لگایا جاتا ہے۔ پانی کے میعار کی جانچ سے مستقبل میں آسان رہائش کا حصول ممکن ہے۔ ورنہ خراب پانی آپ کی موٹر، واشنگ مشین اور دیگر آلات خراب کر سکتا ہے۔ بصورتِ دیگر، پانی کے ٹینکر منگوانا آپ کا معمول بن جائے گا۔ اور یوں گھر اپنا ہو گا لیکن مسائل کا انبار ہوگا۔ لہٰذا، پلاٹ کی زمین اور پانی کی جانچ اہم نکات میں سے ایک ہیں۔

 

 

علاقے یا سوسائٹی کی ممکنہ ترقی

جس علاقے یا سوسائٹی میں آپ نے پلاٹ پسند کیا ہے۔ کیا وہ متعلقہ حکومتی اداروں سے منظور شدہ ہے؟ اگر اس سلسلے میں آپ مطمئن ہیں تو وہاں ترقی کے کتنے امکانات ہیں۔ اور مستقبل قریب میں کتنے فیصد سہولیات حاصل ہو سکتی ہیں۔ لہٰذا، ایڈورٹائزمنٹ اور بڑے نام کے پیچھے بھاگنے کے بجائے اس جگہ کا انتخاب کریں۔ جہاں ترقی کے زیادہ بہتر اور جلد مواقع ہوں۔ ایسے تمام پلاٹس کی بدولت پراپرٹی کی اہمیت دگنی بھی ہو سکتی ہے۔ اور سرمایہ کاری کے تناظر میں آپ کے لیے اہم ثابت ہو سکتی ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago