فلور پلان کیا ہوتا ہے؟

تعمیرات، ریئل اسٹیٹ اور ہاؤسنگ کی دنیا میں لفظ فلور پلان عموماً استعمال ہوتا ہے۔ آج سوچا آپ کو اس لفظ اور اس کے معنی سے جڑی اس کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے تاکہ اگلی بار آپ کے سامنے یہ لفظ استعمال ہو تو آپ کو اس سے مکمل شناسائی ہو۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

فلور پلان کے معنی

فلور پلان ایک ٹو ڈی ڈرائنگ کا نام ہے جیسے دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ آپ کسی گھر یا عمارت کو بغیر چھت کے آسمان سے دیکھ رہے ہوں۔ یعنی آپ کو اپنے سامنے اُس کا مکمل ڈھانچہ، کمرے اور دیواریں نمایاں نظر آتی ہیں۔

 


فلور پلان ایک نقشے کا نام ہے جو کسی بھی تعمیر سے پہلے ایک کاغذ پر بنایا جاتا ہے تاکہ عمارت سے پہلے اُس کے مکمل تراش کی آگہی دیکھنے والے کو میسر آ سکے۔

 

فلور پلان کی اہمیت

فلور پلان بتاتا ہے کہ کسی بھی تعمیر کی لمبائی کتنی ہے، چوڑائی کتنی ہے، فلور پلان سے اُس کے حجم اور اسکیل کے بارے میں معلوم ہوتا ہے اور یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ گھر کے ایک حصے کا دوسرے حصے سے کتنا فاصلہ ہے۔ یاد رہے کہ فاصلہ متناسب ہوتا ہے یعنی نقشے پر ایک انچ کا فاصلہ حقیقتاً ایک فٹ یا ایک میٹر تک ہوتا ہے۔

 

 

گھر کا فلور پلان عموماً الماریاں، باتھ ٹب اور سنک وغیرہ بھی دکھاتا ہے۔

فلور پلان کو آپ تعمیراتی دستاویز بھی کہہ سکتے ہیں اور اسے بلڈرز کی آگہی، گائیڈنس اور رہنمائی کے لئے تیار کردہ ایک تفصیلی ڈرائنگ بھی کہا جا سکتا ہے۔

 

رینڈرنگ

تحریر کے آغاز میں قارئین کی آسانی کے لیے لکھا گیا کہ یہ ایک ٹو ڈی ڈرائنگ ہوتی ہے مگر اب چونکہ آپ اس لفظ کی بنیاد سے آگاہ ہیں تو یقیناً یہیں آپ کو یہ بتایا جا سکتا ہے کہ کمپیوٹر پر بنایا گیا فلور پلان تھری ڈی بھی ہوسکتا ہے۔ اِس کمپیوٹر پر تیار کردہ خاکے کو کمپیوٹر ہی کی زبان میں رینڈرنگ کہا جاتا ہے۔

 

 

گھر صرف فلور پلان سے نہیں بنتے۔ فلور پلان کا جب انتخاب ہوتا ہے تو اس میں دیکھا جاتا ہے کہ گھر کے کس حصے کو کس مقصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کہاں کمرہ بنےگا، کہاں باورچی خانہ بنایا جائے گا، پورچ کہاں ہوگا وغیرہ وغیرہ۔ یہ بھی دیکھا جاتا ہے کہ گھر کے ایک حصے تک دوسرے حصے سے وہاں کے رہائشیوں کو پہنچنے میں گرانی یا آسانی پیش آ سکتی ہے۔

 

بلیو پرنٹ

فلور پلان حقیقتاً گھر کی ایک بڑی تصویر ہوتی ہے مگر اس میں ایک حد تک تفصیلات ہوتی ہیں۔ یعنی صرف اُس پر انحصار کر کے گھر کو تعمیر نہیں کیا جاتا بلکہ تعمیرات کے آغاز کے لیے بلڈر کو ایک بلیو پرنٹ درکار ہوتا ہے اور اس کے ساتھ مکمل تعمیراتی ڈرائنگ اور ٹیکنکل معلومات چاہیے ہوتی ہیں۔ یہ چیزیں فلور پلان میں نظر نہیں آتیں۔

 

 

فلور پلان میں الیکٹرکل پلان یعنی بجلی کی وائرنگ کی تفصیل، پلمبنگ پلان، ایلیویشن ڈیزائن، کراس سیکشن ڈرائنگ شامل نہیں ہوتے۔ یہ سب چیزیں مکمل تعمیراتی ڈرائنگ میں شامل ہوتی ہیں۔ فلور پلان میں عموماً بہت سی تبدیلیاں کی جاتی ہیں جبکہ مکمل تعمیراتی ڈرائنگ میں تبدیلیاں نہیں کی جاتیں۔ اس کو تب ہی بنایا جاتا ہے جب عمارت کی سائٹ کو ہر زاویے سے پرکھا جائے، جب کلائنٹ کی ڈیمانڈز اور جگہ کا تقابلی جائزہ لے لیا جائے۔

 

ڈول ہاؤس ویو

 

 

ڈول ہاؤس ویو بھی ایک تھری ڈی فلور پلان کو کہا جاتا ہے جو جب نظر کے سامنے ہو تو یوں گمان ہوتا ہے کہ انسان منصوبے کا مکمل منظر دیکھ رہا ہوتا ہے۔

 

اجازت نامے کی ضرورت

فلور پلان حاصل ہونے اور تعمیراتی ڈیزائن کی منظوری کے بعد شہری، ضلعی، صوبائی یا وفاقی اداروں سے تعمیرات کی حتمی اجازت قانونی طور پر لینا ہوتی ہے۔

بعد ازاں اجازت ملتے ہی تعمیراتی مٹیریل کا انتخاب کرنا ہوتا ہے اور ٹھیکیدار سے مزدوری لاگت طے کرنا ہوتی ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانا بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago