والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا شاہی قلعے کی مرمت اور بحالی کا فیصلہ

لاہور: والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ فرانسیسی ڈیویلپمنٹ ایجنسی اے ایف ڈی سے لاہور قلعے کی مرمت اور بحالی کا کام کرایا جائے گا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اس ضمن میں 3.65 ارب روپے کی رقم مختص کردی گئی ہے۔

مختص شدہ رقم میں 50.4 ملین روپے پنجاب حکومت ادا کریگی۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق اتھارٹی قلعے میں تمام تعمیراتی کام 2025 تک مکمل کریگی۔

قلعے کے دیوانِ عام، مشرقی و جنوبی داخلی دروازے، میوزیم اور دیگر کی درستگی کی جائے گی۔

قلعے کی پارکنگ میں توسیع کی جائے گی اور ساتھ ہی ٹیکسالی گیٹ، علی پارک اور ساؤتھ بفر زون میں تعمیرات کی جائیں گی۔

اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پچھلے سال قلعے کے مغربی حصے میں تعمیراتی کام کروایا گیا۔ شاہی باورچی خانہ، اکبر سارے، موتی مسجد، مکتب خانہ اور ٹیمپل آف لا کی حالت درست کی گئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے شہر کی آثارِ قدیمہ کی بہتر بنانے کے بعد صوبے کے دیگر حصوں کے تاریخی مقامات کی بہتری و بحالی کا کام کریگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت نے صوبے کے تمام ثقافتی مقامات کی حالت درست کرنے کا زمہ والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کو سونپ دیا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانا بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top