اسلام آباد: وفاقی وزیر ِخزانہ شوکت ترین کی زیرِ صدارت ہاؤسنگ کے شعبے سے متعلق ایک اہم اجلاس ہوا جس میں عالمی بینک کے علاقائی دفتر اور نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
چیئرمین نیا پاکستان ہاوسنگ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی، لیفٹینینٹ جنرل (ریٹائرڈ) انور علی اور عالمی بینک کے پاکستان میں قائم علاقائی دفتر کے سربراہ ناجے بین ہاسن اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور ِخزانہ بھی اجلاس میں موجود تھے۔
عالمی بینک کے پاکستان میں نمائندہ نے کہا کہ بینک پاکستان کو ہاؤسنگ کے شعبے کے لیے 29 کروڑ ڈالر قرض کی پیشکش میں دلچسپی رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی بینک حکومت کو ہاوسنگ کے شعبے کی ترقی میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔
وفاقی وزیر ِخزانہ شوکت ترین نے عالمی بینک کے پاکستان میں نمائندے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات کا یقین دلایا کہ ہاؤسنگ کے شعبے میں ترقی پاکستان کے معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کرے گی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…