اسلام آباد: اسلام آباد کو تقریباً تین دہائیوں کے بعد راول ڈیم سے پانی کی فراہمی کا عمل شروع ہوچکا ہے۔
کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو راول ڈیم سے اب روزآنہ کی بنیاد پر 2 ملین گیلن پانی ملے گا۔
وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے اُمور سی ڈی اے علی نواز اعوان کا کہنا تھا کہ یہ شہر کے باسیوں کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں میں سی ڈی اے نے سمال ڈیم آرگنائزیشن کو 32 ملین کی ادائیگی کی تھی تاکہ پانی کی سپلائی کو بحال کیا جا سکے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔