Categories: Environment

دھوپ، گرمی اور بڑھتے درجہ حرارت میں لاہور کے واٹر پارکس کی اہمیت

اللہ رب العزت کی خاص عِنایت ہے کہ اس نے پاکستان کو چار موسموں سے نوازا ہے یعنی گرمی، سردی، بہار اور خزاں۔ ان چاروں موسموں کی دنیا بھر  انسانی، حیوانی اور نباتاتی ارتقاء میں ایک خاص اہمیت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان چاروں موسموں سے متعلق دنیا بھر میں مختلف موسمی تہوار انتہائی جوش و خروش سے منائے جاتے ہیں اس عزم کے ساتھ کہ آنے والا موسم باعثِ رحمت ثابت ہو۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

بات کی جائے اگر موسمِ گرما کی تو مارچ کے آخر اور اپریل کے اوائل ایام میں چلنے والی پھولوں کی خوشبو سے مہکتی موسمِ بہار کی ٹھنڈی ہوائیں وقت کے ساتھ ساتھ  گرم ہوا کے جھونکوں میں تبدیل ہونے لگتی ہیں۔ مذکورہ ماہِ اپریل کے آخری ایام میں پنکھوں کا استعمال نہ صرف موسمِ گرما کی آمد کا اعلان بلکہ گرمیوں کے موسم کی شدت کے حوالے سے پیشگوئی کا بھی بہترین ذریعہ ثابت ہوتا ہے۔

جون اور جولائی میں گرمی کی شدت اپنے عروج پر ہوتی ہے اور بات اب پنکھوں تک محدود رہنے کی بجائے ایئر کنڈیشنرز اور روم کُولر جیسے برقی آلات کے استعمال تک پہنچ جاتی ہے۔

لیکن گرمی کے ستائے وہ لوگ کہاں جائیں جو صرف گھروں، تعلیمی اداروں اور دفاتر میں محدود ہو کر رہ جاتے ہیں اور لوڈ شیڈنگ ایک ناقابلِ برداشت عذاب کے طور پر سامنے آتی ہے جس سے جان چھڑانا ممکن نہیں۔ بہتے پسینے اور بلند درجہ حرارت سے انسان اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھتا ہے۔

لاہور شہر میں گرمی کی ستائی عوام واٹر پارکس کا رخ کرتی ہے۔ آئیے آج کی اس تحریر میں ایک نظر ڈالتے ہیں لاہور میں واقع واٹر پارکس اور سوئمنگ پولز پر۔

لاہور کے واٹر پارکس

لاہور میں گرمی سے ستائے لوگوں کے لیے واٹر پارکس کسی نعمت سے کم نہیں۔ ہر عمر اور طبقے کے افراد گرمی سے بچاؤ کے لیے ایسی جگہوں کا رُخ کرتے ہیں جو قدرتی معلوم ہوں اور سکون کا باعث ہوں۔

فن زون واٹر پارک

فن زون واٹر پارک ایک ایسی جگہ ہے جہاں آپ سوئمنگ اور واٹر سلائیڈ ایریا سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں اور انتہائی مناسب قیمت میں موسم کی گرمی کو شکست دے سکتے ہیں۔  یہ پارک راوی روڈ پر بتی چوک کے قریب بنایا گیا ہے۔

سوزو واٹر پارک

سوزو واٹر پارک جلو پارک لاہور کے ایک مشہور تفریحی مقام اور آبی پارک کی حیثیت رکھتا ہے اور موسمِ گرما میں اس کے مداحوں اور سیاحوں کی تعداد میں دگنا اضافہ ہو جاتا ہے۔ سوزو کو ہر سال آنے والے ہزاروں لوگوں کے لیے تمام جدید خدمات اور سہولیات کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔ لاہور میں اور بھی بہت سے خوبصورت پارکس اور تفریحی مقامات ہیں لیکن سوزو واٹر پارک لاہور کی خوبصورتی میں ایک بڑے اضافے کا باعث ہے۔

یہ ملک بھر کے زائرین اور مقامی لوگوں کے لیے بہترین تفریحی پارک ہے۔ یہ پارک تقریباً 25 ایکڑ کے رقبے پر بنایا گیا ہے جس میں آؤٹ ڈور سوئمنگ پول، واٹر سلائیڈز کے ساتھ ساتھ بچوں کےلیے پلے ایریا بھی ہے۔ تقریباَ تین سال قبل سوزو پارک میں دو ڈولفن بھی رکھی گئیں تھیں جس نے پارک کی اہمیت مزید دوگنی کر دی تھی۔

لاہور کی مشہور بی آر بی نہر

لاہور کی وہ مشہور نہر جو کسی بھی موسم میں شہریوں کو اپنی جانب متوجہ رکھتی ہے لیکن گرمی کی آمد کے ساتھ یہ جوانوں، بچوں، بوڑھوں اور خواتین کی پسندیدہ جگہ ہے۔ بہتا پانی اور اس میں کودتے بچے، موسمی پھلوں سے لطف اندوز ہوتی اور نہر کے پانی میں پاؤں رکھتی خواتین اور ڈبکیاں لگاتے نوجوان سب کے لیے تفریح کا آسان اور سستا زریعہ ہے۔

شام کے وقت ایک بڑی تعداد میں لوگوں کو کنارے پر بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

لاہور کی یہ تاریخی نہر عوام کے لیے تیراکی اور تفریح کا مقام ہے۔ جہاں گرمی کے موسم میں روز مرہ کی بنیاد پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد تیراکی اور تفریح کے لیے آتے ہے۔ لاہور کی وہ عوام جو کسی واٹر پارک یا مہنگے کلب کا رخ نہیں کر سکتے، اس نہر کے ٹھنڈے پانی اور رونق سے لطف اندوز ہوتے نظر آتےہیں۔

 

ماڈل ٹاؤن سوئمنگ کلب

ماڈل ٹاؤن سوئمنگ کلب ایف بلاک ماڈل ٹاؤن لاہور میں واقع ہے۔ اس میں خواتین، مردوں اور بچوں کے لیے الگ الگ سوئمنگ پول موجود ہیں۔ اس کلب میں فلٹریشن اور کلورینیشن کے طریقے اعلیٰ ترین معیار کے ہیں جو حفظانِ صحت اور صفائی کو یقینی بناتے ہیں۔

ڈیفنس کلب

ڈیفنس کلب لاہور میں مردوں اور خواتین کے لیے الگ الگ سوئمنگ پول موجود ہیں۔ حفظانِ صحت اور حفاظت کے تصدیق شدہ معیار کے مطابق یہ کلب اپنی مثال آپ ہے۔ یہاں سوئمنگ پول کے پانی کو جراثیم سے پاک بنانے کے لیے مناسب کیمیکلز سے ٹریٹ کیا جاتا ہے۔

لاہور جِم خانہ

جِم خاںہ لاہور میں خواتین، مردوں اور بچوں کے لیے الگ پول کے ساتھ سٹیم باتھ کی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔ خواتین کا تالاب سردیوں کے لیے حرارتی سہولیات کے ساتھ مکمل طور پر چھت والا بنایا گیا ہے۔

بحریہ سفاری کلب

یہ سوئمنگ پول چوبیس گھنٹے لائف گارڈز پیش کرتا ہے اور مکمل طور پر حفاظتی ٹیوب کے ساتھ لیس ہے۔ بحریہ کے پاس تفریحی مقصد کے لیے پرائیویٹ ٹمپریچر کنٹرولڈ سوئمنگ پول ہے۔

لاہور کے بڑے اور مشہور ہوٹلوں کے سوئمنگ پول

پرل کانٹیننٹل ہوٹل

پرل کانٹی نینٹل ہوٹل لاہور کا سوئمنگ پول آرام دہ اور سکون کے احساس کی فراہمی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے، سوئمنگ ایریا کی خدمات اور سہولیات جدید ہیں۔ جبکہ پول استعمال کرنے والے افراد کی جان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تجربہ کار تیراکوں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔

آواری ہوٹل کا سوئمنگ پول

آواری ہوٹل لاہور مہمانوں یا سوئمنگ کلب کے ممبرز کے لیے تیراکی کی پُرتعیش سہولت فراہم کرتا ہے۔ لوگ سردی کے موسم میں اور خاص طور پر موسمِ گرما میں سوئمنگ پول میں آرام سے تیرنے کا تجربہ کرتے ہیں۔ پول کے اطراف وائی فائی انٹرنیٹ رسائی کے ساتھ تیار کیے گئے ہے تاکہ سیاحوں کی سہولت کے لیے مکمل تفریح اور آسانی فراہم کیا جا سکے۔

لاہور کو پنجاب میں ایک مرکزی شہر کی حیثیت حاصل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں بے شمار تفریحی مقامات نہ صرف سیاحوں کو اپنی جانب کھینچتے ہیں بلکہ یہاں کے باسیوں کے لیے بھی باعثِ تقویت ہیں۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

9 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

9 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

10 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

10 مہینے ago