راوی کے بعد دریائے ستلج میں بھی پانی، پی ڈی ایم اے کا ہائی الرٹ جاری

اسلام آباد: بھارت نے راوی کے بعد دریائے ستلج میں بھی پانی چھوڑ دیا ہے۔ اس کے بعد پروونشل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق بھارت نے ہریکے کے مقام سے 95 ہزار کیوسک پانی دریائے ستلج میں چھوڑا ہے۔ اور بھارت سے چھوڑا گیا پانی 12 گھنٹوں تک گنڈا سنگھ قصور پر پاکستان میں داخل ہوگا۔

لہٰذا دریائے راوی اور ستلج میں پانی کا بہاؤ بڑھنے لگا ہے۔ دریائے راوی میں جسڑکے مقام پر پانی کے بہاؤ میں تیزی ہے۔نیز سیلاب کے پیش نظر مختلف اضلاع میں ریلیف کیمپ قائم کردیےگئے ہیں۔

مزید یہ کہ پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہےکہ قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولنگر اور  وہاڑی کے ڈپٹی کمشنرز پیشگی انتظامات مکمل کریں۔ ایمرجنسی کنٹرول روم میں اسٹاف کو ہمہ وقت الرٹ رکھا جائے۔ تمام متعلقہ محکمے تازہ ترین صورت حال سے اتھارٹیز کو اگاہ رکھیں۔

علاوہ ازیں، پی ڈی ایم اے نے ریسکیو 1122 کی ڈیزاسٹر رسپانس ٹیم کو ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ نیز ریسکیو آپریشن کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کا اسٹاک وافر مقدار میں ہونا چاہیے۔ خوراک اور ادویات کی وافر فراہمی یقینی بنائی جائے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top