واسا نے نالہ لئی کی صفائی پر کام کا آغاز کردیا

راولپنڈی: کمشنر راولپنڈی سید گلزار حسین شاہ کی خصوصی ہدایات پر واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی (واسا) نے نالہ لئی کی صفائی کا کام شروع کردیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اس ضمن میں مانیٹرنگ ٹیموں کا قیام کردیا گیا ہے اور اُنھیں کام کے مختلف حصے سونپ دیے گئے ہیں۔

واسا کے منیجنگ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے رواں مالی سال میں واسا راولپنڈی کو 30 ملین کا گرانٹ جاری کیا ہے۔

واسا نے کٹاریاں، مری روڈ اور ملحقہ علاقوں سے صفائی کا آغاز کیا ہے اور ادارے کی کوشش ہے کہ مون سون سیزن کے آغاز سے قبل صفائی کا کام مکمل کیا جائے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top