Categories: Decoration

پینٹ کیے بغیر گھر کی دیواروں کی تزئین و آرائش کیسے کی جائے؟

گھر کی دیواریں اگر حسین ہوں تو وہاں کے مکینوں کے ساتھ ساتھ آنے والے مہمانوں کی آنکھوں کو بھی بَھلی لگتی ہیں۔ نیا پینٹ کیے بِنا گھر کی دیواروں کو کیسے جاذبِ نظر بنایا جائے، یہ ہمارے بلاگ کا آج کا عنوان ہے اور ہم کوشش کریں گے کہ آپ کو اس حوالے سے مفید معلومات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

خوبصورت گھر کی تزئین و آرائش آپ کی شخصیت اور طرزِ زندگی کا پتہ دیتی ہے۔ ایک ُپرکش گھر اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ اس گھر کے مکین اپنے مَسکن کا بھرپور خیال رکھتے ہیں۔

گھر کی خوبصورت دیواریں وہاں کے اندرونی منظر کو مزید حسین بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ اکثر لوگ اس مقصد کے لئے گھر کی دیواروں پر نئے پینٹ کا استعمال کرتے ہیں لیکن کچھ اور بھی ایسے عوامل ہیں جن پر عمل کر کے آپ پینٹ کئے بِنا گھر کے حُسن میں چار چاند لگا سکتے ہیں۔

 

وال پیپر کا استعمال

گھر کی دیواروں کو وال پیپر سے مزین کرنا ایک ایسا خوبصورت طریقہ ہے جس سے آپ کے گھر کی دیواریں حسین اور دلچسپ نظر آنا شروع ہو جائیں گی۔

یہ وال پیپر مارکیٹ میں مختلف ڈیزائنز میں دستیاب ہوتے ہیں۔ علاوہ ازیں اب تو مارکیٹ میں آپ اپنی مرضی کا وال پیپر بھی ڈیزائن کروا سکتے ہیں۔

گھر کی دیواروں کو کسی بہترین ڈیزائن والے وال پیپر سے مزین کیجئے اور پھر جادو دیکھئے۔ آپ کے گھر کا منظر یکسر تبدیل ہو جائے گا۔

ماسکنگ ٹیپ کا استعمال

مارکیٹ میں آپ کو ایسی رنگین اور مختلف ڈیزائنز سے مزین ماسکنگ ٹیپ مل جاتی ہیں جس کے استعمال سے آپ اپنے گھر کی دیواروں کو حسین سے حسین تر بنا سکتے ہیں۔

آپ کے گھر کی دیواروں کی خوبصورتی منتخب کردہ ماسکنگ ٹیپ کے ڈیزائن پر منحصر ہے۔ ڈیزائن جتنا دلکش اور جاذبِ نظر ہو گا دیواریں اتنی ہی پُرکشش نظر آئیں گی۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ ماسکنگ ٹیپ کم قیمت اور باآسانی مارکیٹ میں دستیاب ہوتی ہے۔

 

دیواروں کی فائن آرٹ اور پینٹنگ سے سجاوٹ

فنونِ لطیفہ انسان کی زندگی میں ویسے ہی اہمیت کا حامل ہے۔ موسیقی کو روح کی غذا کہلاتی ہے ویسے ہی رنگوں سے مزین خوبصورت فن پارے آنکھوں کو سیراب کرتے ہیں۔

اگر آپ گھر کی سیڑھیوں کے ساتھ متصل خالی دیوار کو خوبصورت بنانا چاہتے ہیں تو خوبصورت فن پاروں سے اس کو سجا دیجئے۔ مارکیٹ سے آپ کو سستے داموں اچھی پینٹنگز مل جائیں گی جو آپ کی دیوار کو دلکش بنانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہیں۔

اس بات کا دھیان رکھنا نہایت ضروری ہے کہ یہ پینٹگز ہلکے فریم والی ہوں ورنہ بھاری فریم والی پینٹنگز کے گرنے کا اندیشہ رہتا ہے۔

دیوار کی خوبصورتی کے لئے آپ کا انتخاب نہایت اہم ہے۔ اگر آپ خود اس معاملے میں ماہر نہیں تو کسی ایسے شخص کی رائے لیجئے جو فنونِ لطیفہ کو سمجھتا ہو اور چیزوں کے انتخاب میں بہتر رہنمائی فراہم کر سکے۔

ان تصاویر یا پینٹنگز کو دیوار پر اس انداز میں لٹکایا جائے کہ دیکھنے والا متاثر ہوئے بنا رہ نہ سکے۔

 

دیواروں پر شیلف نصب کرنا

مارکیٹ میں مختلف دلچسپ ڈیزائنز کے شیلف دستیاب ہوتے ہیں جو آپ کے گھر کی اندرونی حصے کو پُرکشش بنا سکتے ہیں۔

ہمیشہ ایسے شیلف کا انتخاب کیجئے جو آپ کی دیوار کے پینٹ کے رنگ کے ساتھ مناسبت رکھتے ہوں۔ مختلف سائز کے شیلف نصب کر کے ان کے اندر گُلدان ، مرتبان یا کوئی اور ایسا خوبصورت ڈیکوریشن پیس رکھا جا سکتا ہے جو دیوار کے منظر کو دلفریب بنا دیں گے۔

شیلف میں رکھے یہ پھولوں بھرے گلدان یا کانچ کے خوبصورت پیس گھر کا ایک ایسا منظر پیش کرتے ہیں جو ذہنی سکون کا باعث بننے کے ساتھ ساتھ اس گھر کے مکینوں کو ہر لمحہ ایک خوبصورتی کا احساس دلاتے ہیں۔

 

دیواروں پر اپنی من پسند چیزیں آویزاں کیجئے

اگر آپ موسیقی میں جنون کی حد تک دلچسپی رکھتے ہیں اور اس حوالے سے آپ کے پاس موسیقی سے متعلقہ سامان مجود ہے جیسے کہ گَٹار تو آپ اس کو مناسب جگہ پر لٹکا کر گھر کے اندرونی حصے کو جاذبِ نظر بنا سکتے ہیں۔

آپ گھر کی دیواروں پر خوبصورت تلواروں کے ماڈلز بھی آویزاں کر کے ان کے حسن میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

اکثر لوگوں کو پرانے دور کے سِکے اکٹھے کرنا کا بھرپور شوق ہوتا ہے۔ اگر آپ کے پاس بھی ایسے سکے موجود ہیں تو آپ ان کو کسی فریم میں سجا کر دیوار پر آویزاں کر سکتے ہیں۔ اس سے نہ صرف آپ کا یہ خزانہ محفوظ رہے گا بلکہ گھر آنے والے مہمانوں کے لئے بھی دلچسپی کا باعث بنے گا۔

آپ جتنے تخلیقی صلاحیتوں کے مالک ہوں گے، گھر کو بھی اتنا ہی دلفریب بنا سکتے ہیں۔ اگر آپ تخلیقی صلاحیتوں کے مالک نہیں بھی ہیں تو پریشانی کی بات نہیں۔ آپ گھر کی تزئین و آرائش کے لیے ایسے ماہرین کی خدمات حاصل لے سکتے ہیں جو گھر کو پُرکشش بنانے میں آپ کی بھرپور مدد کریں گے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

9 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

9 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

10 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

10 مہینے ago