Everyday News

وفاقی ترقیاتی ادارے کا ساؤتھ زون 4 اور 5 میں غیر قانونی تعمیرات کے تدارک کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول نے ساؤتھ کے علاقے میں زون 4 اور 5 میں غیر قانونی تعمیرات کے تدارک کا فیصلہ کر لیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

سی ڈی اے حکام کے مطابق ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول شفیع مروت کی جانب سے زون 4 اور 5 میں غیر قانونی رہائشی و کمرشل تعمیرات روکنے کے حوالے سے دو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر سی ڈی اے کی جانب سے غیر قانونی اور غیر منظور شدہ عمارتوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی آ گئی ہے۔ سی ڈی اے کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول نے ایک ماہ کے دوران 40 رہائشی عمارتوں کو نوٹس جبکہ 6 کمرشل عمارتوں کو شوکاز نوٹس جاری کیے۔

سی ڈی اے کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے ایک ماہ کے دوران 38 کروڑ سے زائد کا ریونیو وصول کیا جس میں رہائشی عمارتوں کے 34 منصوبوں کے پلان کی منظوری دی گئی جبکہ 7 کمرشل عمارتوں کے پلان کی منظوری کی مد 31 کروڑ روپے وصول کئے گئے۔

زون 4 کی ٹیم کے انچارج ڈپٹی ڈائریکٹر جاوید ظہری ہونگے جبکہ زون 5 میں آپریشن کی نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر سجاد باجوہ کریں گے۔ تاہم متعلقہ ڈائریکٹوریٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالقادر جیلانی، ضیاء اور مظہر بخاری متعلقہ سوسائیٹز میں جاری کمرشل تعمیرات کو روکنے کے لیے نوٹس جاری کیا کریں گے۔

ڈائریکٹرساوُتھ شفیع مروت کی جانب سے متعلقہ ٹیموں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ اس حوالے سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو بھی مراسلہ لکھا جائے تاکہ غیر قانونی تعمیرات کو روکا جا سکے۔

وفاقی دارلحکومت میں رہائشی عمارتوں کی تعمیر مکمل ہو نے کی مد میں 28 لاکھ 84 ہزار 640 روپے سے زائد کی رقم جبکہ رہائشی علاقوں کے 57 منصوبوں کو این او سی جاری کرنے کی مد میں 19 لاکھ 29 ہزار 276 روپے کی رقم وصول کی گئی۔

اسی طرح سی ڈی اے نے 12 کمرشل عمارتوں کو این او سی جاری کیا جس کی مد میں 55 لاکھ 64 ہزار 700 روپے سے زائد کا ریونیو اکھٹا کیا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago