Everyday News

بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ نگراں وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ حکومت رہائشی اور کمرشل عمارتوں کے لے آؤٹ پلانز کی منظوری پر کوئی پابندی نہیں لگائے گی۔ تاہم، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی یا بلڈرز کی جانب سے بلڈنگ قوانین اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ عمارتوں کو ریگولرائز کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔ نگراں وزیراعلیٰ نے ایس بی سی اے پر زور دیا کہ وہ قانونی تعمیرات کی حوصلہ افزائی کرے اور طریقہ کار کو آسان بنائے۔

دریں اثناء نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر سے متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیتھی نے دو طرفہ مفادات اور باہمی تعلقات کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

علاوہ ازیں ملاقات کے دوران نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے  متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کو ان سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے قونصل جنرل نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ سندھ اور بلوچستان کے لوگوں کی سہولت کے لیے کراچی میں اب تک کا سب سے بڑا ویزا سینٹر قائم کیا گیا ہے۔مزید یہ کہ نگراں وزیراعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر نے سندھ میں سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago