Categories: Technology

پنجاب میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں،چیئر مین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ

اسلام آباد :چیانگشو سے شونگلانگ اینوائرمنٹ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کے وفد نے پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کا دورہ کیا اور چیئرمین سردار تنویر الیاس خان اور چیف ایگزیکٹیو جہانزیب برانہ سمیت دیگر افسران سے ملاقات کی۔ چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس نے بتایا کہ   چینی کمپنی نے کم لاگت پر گھروں کی تعمیر، صاف پانی  کی فراہمی کے سلسلے میں  پنجاب حکومت کے ساتھ  کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ پنجاب میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، زراعت آئی ٹی، ٹیکسٹائل واٹر مینجمنٹ پروجیکٹ میں کام کرنے کی فوری ضرورت ہے اور حکومت اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لانے کے لیے کوشاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ دیگر شعبوں جیسے لائیو سٹاک، ڈیری ڈویلپمنٹ ، زراعت میں بھی سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ متعارف کروانا بہت ضروری ہے ۔ چائینز کمپنی کے وفد نے کہا کہ ہم ملٹی بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری واسا لاہور کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں تاکہ پانی کو ضائع ہونے سے روکنے کے ساتھ ساتھ گندے پانی کو روکنے کے لیے بڑے پیمانے پر پلانٹس انسٹال کیے جا سکیں ۔ تنویر الیاس نے  اس پیش رفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ چائینز کمپنی اور واسا کے ساتھ ساتھ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے ساتھ ملکر صاف پانی پر کام کیا جائے گا ۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More
Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago