اسلام آباد :چیانگشو سے شونگلانگ اینوائرمنٹ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کے وفد نے پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کا دورہ کیا اور چیئرمین سردار تنویر الیاس خان اور چیف ایگزیکٹیو جہانزیب برانہ سمیت دیگر افسران سے ملاقات کی۔ چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس نے بتایا کہ چینی کمپنی نے کم لاگت پر گھروں کی تعمیر، صاف پانی کی فراہمی کے سلسلے میں پنجاب حکومت کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ پنجاب میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، زراعت آئی ٹی، ٹیکسٹائل واٹر مینجمنٹ پروجیکٹ میں کام کرنے کی فوری ضرورت ہے اور حکومت اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لانے کے لیے کوشاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ دیگر شعبوں جیسے لائیو سٹاک، ڈیری ڈویلپمنٹ ، زراعت میں بھی سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ متعارف کروانا بہت ضروری ہے ۔ چائینز کمپنی کے وفد نے کہا کہ ہم ملٹی بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری واسا لاہور کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں تاکہ پانی کو ضائع ہونے سے روکنے کے ساتھ ساتھ گندے پانی کو روکنے کے لیے بڑے پیمانے پر پلانٹس انسٹال کیے جا سکیں ۔ تنویر الیاس نے اس پیش رفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ چائینز کمپنی اور واسا کے ساتھ ساتھ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے ساتھ ملکر صاف پانی پر کام کیا جائے گا ۔
About The Author
متعلقہ بلاگز
سی ڈی اے نے ہائی رائز بلڈنگ ‘ون کانسٹیٹیوشن ایونیو’ کے انتظامات سنبھال لیے
مارچ 8, 2023 مارچ 8, 2023
گرانہ ڈاٹ کام کا ایک نئے عزم کے ساتھ سالِ نو 2023 کا پُرتباک استقبال
جنوری 1, 2023 جنوری 2, 2023
ٹیکنالوجی کے تناظر میں ریئل اسٹیٹ کا مستقبل کیا؟
ستمبر 19, 2022 ستمبر 19, 2022