اسلام آباد: مالیاتی امداد کے امریکی ادارے یو ایس ایڈ کے تعاون سے صوبہ خیبر پختونخواہ میں 6.18 ارب امریکی ڈالر کے تعمیراتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔
حکام کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سے ٹانک تک 62 کلومیٹر طویل سڑک امریکی ادارے یو ایس ایڈ کے تعاون سے ہی مکمل کی گئی ہے۔
تعمیراتی ترقی بلاشبہ صنعت کاروں اور تاجروں کو بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں کاروباری مواقع کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔
مذکورہ سڑک کی تعمیر کے باعث اب 2 گھنٹے کا سفر اب صرف 40 منٹ میں طے کیا جا سکتا ہے جبکہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے درآمد اور برآمدی شعبے کے علاوہ ریئل اسٹیٹ کے کاروبار کو بھی فروغ حاصل ہو گا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔