لاہور: وزیرِ اعظم عمران خان نے اربن پلاننگ کو شہری مراکز کی بہتر منیجمنٹ اور پبلک سروس ڈیلیوری کیلئے کلیدی قرار دے دیا۔
وزیرِ اعظم بدھ کے روز لاہور میں روڈ منصوبوں سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔
اُنہوں نے کہا کہ لاہور میں ریونیو جنریشن کا بہت پوٹینشل ہے اور شہر میں دستیاب اراضی کا بہتر استعمال اس پوٹینشل کے ادراک کیلئے ضروری ہے۔
وزیرِ اعظم نے راوی اربن ڈیویلپمنٹ اور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پراجیکٹس کو سراہتے ہوئے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ایسے مزید منصوبے بھی ضروری ہیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔