نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملک میں حالیہ مون سون بارشوں کے سبب نئے اسپیل کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، فیصل آباد، لاہور اور گوجرانوالہ میں 27 جولائی بروز بدھ سے 31 جولائی بروز اتوار تک طوفانی بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
بدھ سے اتوار کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بولان اورآزاد جموں کشمیر کے مقامی نالوں کے ساتھ ساتھ ڈی جی خان کے پہاڑی ندی نالوں میں بھی سیلاب کا امکان ہے۔
دریائے جہلم، چناب اور راوی کے ملحقہ علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث پانی کی سطح میں اضافہ ممکن ہے۔
موسلا دھار بارشوں کے سبب کشمیر، گلیات، مری، ہنزہ اور اسکردومیں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے جس کے تحت مسافروں اور سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔