Graana News

ڈاؤن ٹاؤن نائٹس: موسمِ سرما کی سُر بکھیرتی شام آپ کی منتظر

سرِ شام ڈھلتا سورج، ٹھنڈی ہوا اور فضاء میں خنکی، موسمِ سرما کی آمد کا پتہ دے رہی ہے۔ موسم کی خوشگوار تبدیلی نے اسلام آباد کی فضاؤں میں نئے رنگ بکھیر دیے ہیں۔ ہوا میں ایک واضح جوش و خروش ہے، جو چہروں پر اک مانوس سی مسکراہٹ بکھیر رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے سیزن آف سیلیبریشن کہا جاتا ہے۔ کیا ہی خوشگوار ہوتی ہے وہ شام جس میں موسیقی کا رنگ بھر جائے۔ جی ہاں، ہفتہ 18 نومبر ایمازون مال میں ایک ایسی ہی مسکراتی شام آپ کی منتظر ہے، جہاں موسیقی کے شائقین اور گائیکی کے شوقین اس پررونق تقریب سے لطف اندوز ہونے تشریف لا رہے ہیں۔ اس منفرد ایونٹ ’ڈاؤن ٹاؤن نائٹس‘ میں جگمگاتی اور سر بکھیرتی یادیں سمیٹنے کے لیے تیار ہو جائیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

کہتے ہیں موسیقی روح کی غذا ہے۔ آپ پاپ، راک، جاز پسند کرتے ہوں یا کلاسیکل، موسیقی سے شغف آپ کی گائیکی کا شوق پورا کرنے جا رہا ہے۔ لہٰذا سُر اور تال کے متوالوں اور آواز کا جادو جگانے والوں کے لیے اسٹیج تیار ہے۔ اور مائیک منتظر ہے۔ اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ امارات گروپ کی ہر سریلی ملکہ اور شہنشاہ ڈاؤن ٹاؤن نائٹ سے لطف اندوز ہونے جا رہے ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ دیگر افراد بھی رجسٹریشن لنک کے ذریعے اپنی شمولیت یقینی بنا سکتے ہیں۔ اور اس بارونق تقریب میں شرکت حاصل کر سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں ڈاؤن ٹاؤن نائٹ کو خاص بناتا یہ جشن بھرپور ہے جاڑے کی اس گرمجوشی سے، جو سب کو بھاتی ہے۔ ہمارا نعرہ ’’مائیک اٹھاؤ، جادو جگاؤ‘‘ موقع ہے پسندیدہ موسم کو اپنے انداز سے انجوائے کرنے کا۔ تیار میوزک اور دھن پر گائیں اور چھا جائیں۔ تو دل کی آواز سنیں اور اسے اپنی آواز میں بدل ڈالیں۔

بلاشبہ موسیقی میں لوگوں کو متحد کرنے کی ایک قابل ذکر صلاحیت ہے۔ اور ’ڈاؤن ٹاؤن نائٹس‘ کا مقصد اس طاقت کو بروئےکار لانا ہے، تاکہ جشن کا سماں ترتیب دیا جا سکے۔ اس کے علاوہ تفریح، مزاح اور فن پر مبنی مختلف سرگرمیاں بھی آپ کی آمد کی منتظر ہیں۔

لہذا، اپنے کیلنڈرز کو نشان زد کر لیں۔ اور موسمِ سرما میں کی سرد شام کو اپنی آوازوں کی گرمجوشی میں بدل دیں۔ قہقہوں اور کھلکھلاتی گونج سے ماحول کو بارونق بنانے میں اپنا ہمارے ساتھ شامل ہوں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago