Everyday News

ملتان: جنوبی پنجاب میں پائیدار ترقی کیلئے یو این ڈی پی کا حکومت سے تعاون

ملتان: ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن (ریٹائرڈ) ثاقب ظفر نے اعلان کیا کہ اقوام متحدہ کا ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب کے ساتھ مل کر ڈیٹا مرتب کر رہا ہے۔ اور جنوبی پنجاب میں پائیدار ترقی کے لیے علاقائی منصوبہ تیار کر رہا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق اس منصوبے کا مقصد غربت کا خاتمہ اور پسماندہ خطے میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ ثاقب ظفر نے یہ باتیں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ، یو این ڈی پی پاکستان اور جنوبی پنجاب ڈویلپمنٹ فورم کے زیر اہتمام منعقدہ ورکشاپ کے دوران کہیں۔

 

ورکشاپ کا مقصد تین ڈویژنوں اور گیارہ اضلاع پر مشتمل جنوبی پنجاب میں ترقی کو تیز کرنے کے لیے اسٹیک ہولڈرز، پالیسی سازوں، صنعت کے رہنماؤں، سول سوسائٹی اور سرکاری حکام کے درمیان بات چیت میں سہولت فراہم کرنا تھا۔

ورکشاپ میں مختلف انتظامی سیکرٹریز، اقتصادی ماہرین اور علاقائی اسٹیک ہولڈرز شامل تھے۔ نیز ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب ثاقب ظفر نے اس بات پر زور دیا کہ زراعت اور لائیو سٹاک جنوبی پنجاب کی اہم طاقت ہیں۔ اور انہیں جدید مضبوط عمل کے ذریعے زندہ کیا جا سکتا ہے۔

علاوہ ازیں انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کورونا جیسے وبائی امراض اور سیلاب نے خطے میں معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ اور ساتھ ہی اس بحران سے لوگوں کو نکالنے کی ضرورت پر زور دیا۔

حتمی مقصد ایک علاقائی ترقیاتی منصوبے کو حتمی شکل دینا ہے، جس کے جلد ہی تیار ہونے اور اگلے دو ماہ کے اندر عملدرآمد کے مرحلے میں داخل ہونے کی امید ہے۔

ترقیاتی فنڈز مختص کرنے کے حوالے سے ثاقب ظفر کا کہنا تھا کہ یہ فنڈز کسی اور جگہ نہیں بھیجے جا سکتے۔ اس لیے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں شامل اداروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ لوگوں کی بہتری کے لیے اپنی استعداد کار میں اضافہ کریں۔

 

انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور مختلف ممالک کے سفیروں کے ساتھ ایک ’’ڈیپ ڈائیو‘‘ کانفرنس منعقد کی گئی تھی، تاکہ جنوبی پنجاب میں محکموں میں استعداد کار بڑھانے اور غربت کے خاتمے کے لیے سفارشات پیش کی جائیں۔

پانچ شعبوں کو بہتر بنانے والی یہ سفارشات اس وقت خطے میں معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے نافذ کی جا رہی ہیں۔ ثاقب ظفر کا خیال ہے کہ متعلقہ محکموں کی استعداد کار بہتر ہونے سے ترقی کی رفتار تیز ہو گی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago