Graana News

اقوام متحدہ کی پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے ایک مرتبہ پھر عالمی برادری سے اپیل

اقوامِ متحدہ نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے بین الاقوامی برادری سے 81 کروڑ 6 لاکھ ڈالر امداد کی اپیل کر دی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

حکام کے مطابق اقوامِ متحدہ نے جنیوا میں میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں "پاکستان فلڈ رسپانس پلان 2022” اقوامِ متحدہ کے رکن ممالک اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ شیئر کیا۔

نظرثانی شدہ اپیل میں لوگوں کی زندگی بچانے کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے فوری طور پر 816 ملین ڈالر یعنی 81 کروڑ 6 لاکھ ڈالر امداد کی اپیل کی گئی ہے جو کہ ابتدائی طور پر کی گئی 160 ملین ڈالر کی اپیل سے 656 ملین ڈالر زیادہ ہے۔

پاکستان اور اقوامِ متحدہ کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اضافہ بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے اور موجودہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہونے والی بڑے پیمانے پر تباہی کی عکاسی کرتا ہے۔ حالیہ سیلاب نے تقریباً 3 کروڑ 30 لاکھ افراد کی آبادی کو متاثر کیا ہے جس میں 1,600 جانیں ضائع ہوئیں اور ہزاروں افراد کی جانوں کو خطرات لاحق ہے۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ 20 لاکھ سے زائد گھر متاثر یا تباہ ہوچکے ہیں۔ علاوہ ازیں سیلاب زدگان ڈینگی، ملیریا اور تیزی سے آنے والی سردی کے خطرے سے دوچار کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

حالیہ اعداد وشمار کے مطابق 1,500 سے زائد صحت اور امدادی سہولیات کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔ تقریباً 13,000 کلومیٹر سڑکیں بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، جس کی وجہ سے ضرورت مند خاندانوں تک پہنچنا انتہائی مشکل اور بعض اوقات ناممکن ہو جاتا ہے۔

پاکستان اور اقوامِ متحدہ کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ اس اپیل کا مقصد 31 مئی 2023 تک تقریباً 10 لاکھ افراد کی جانوں کو فوری تحفظ فراہم کرنا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے 34 سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago