موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں: اقوامِ متحدہ

بین الاقوامی موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مصر میں ہونے والی کوپ 27 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں جائیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

حکام کے مطابق کوپ 27 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس کا کہنا تھا وقت بہت کم ہے اور موجودہ موسمیاتی تبدیلیوں کے پیشِ نظر فوری اقدامات اٹھائے جانے کی اشد ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت یہ لازم ہے کہ ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کے مابین اعتماد بحال ہو اور جلد از جلد اس قدرتی تبدیلی سے نمٹا جا سکے۔

حکام نے بتایا کہ سیکرٹری جنرل اقوامِ متحدہ نے کوپ 27 کانفرنس میں موجود تمام ممالک کے نمائندگان سے موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے مسائل کے حل کے لیے ٹھوس تجاویز پیش کرنے کا بھی کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ دن بہ دن بڑھتی گلوبل وارمنگ کو روکنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ اسے 1.5 ڈگری سیلسیئس تک روکا جائے۔ یہ محض گلوبل وارمنگ کو روکنے کے لے نہیں بلکہ لوگوں کو زندہ رکھنے کے لیے بھی نہایت ضروری ہے۔

انہوں نے کوپ 15 کانفرنس میں بین الاقوامی ممالک کی جانب سے وعدے کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کو روکنے کے لیے سالانہ 100 ارب ڈالر کی رقم کی ادائیگی پر بھی زور دیا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top